اردن میں حکومت تختہ 35

اردن میں حکومت کا تختہ الٹنے کی کوئی سازش ہوئی اور نہ شہزادہ حمزہ کا ٹرائل ہوگا،وزیراعظم

Spread the love

اردن میں حکومت تختہ

عمان(صرف اردو آن لائن نیوز)اردن کی پارلیمنٹ کے ارکان نے وزیراعظم بشرالخصاونہ کے حوالے

سے کہا ہے کہ حکومت کا تختہ الٹنے کی کوئی سازش نہیں ہوئی تھی اور سابق ولی عہد شہزادہ حمزہ

بن حسین کے خلاف کوئی مقدمہ بھی نہیں چلایا جائے گا۔دو ارکان صالح الارموطی اور محمد العلقمہ

نے عرب ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم نے اس امر کی تصدیق کی کہ حکومت کا

تختہ الٹنے کی کوئی سازش نہیں ہوئی تھی۔ایک اور رکن پارلیمان عمرالعیاسرہ نے کہا کہ اس

(کیس)میں ملوث شہزادہ حمزہ کے سوا ہرکسی کو گرفتار کیا جاچکا ہے۔سابق ولی عہد کے ساتھ شاہی

خاندان کی روایت اور فریم ورک کے مطابق معاملہ کیا جائے گا۔پہلے اردنی حکومت نے شہزادہ حمزہ

پر یہ الزام عاید کیا تھاکہ ان سے غیرملکی پارٹیوں سے وابستہ لوگوں کے روابط تھے اور وہ اردن کو

عدم استحکام سے دوچار کرنا چاہتے تھے اور وہ کچھ عرصہ کے لیے زیر تفتیش رہے تھے۔شہزادہ

حمزہ کو مرحوم شاہ حسین نے اپنی وفات سے قبل ولی عہد مقرر کیا تھا لیکن 2004 میں ان کے

سوتیلے بھائی شاہ عبداللہ دوم نے انھیں اس منصب سے معزول کردیا تھا۔انھوں نے گذشتہ ہفتے ایک

ویڈیو جاری کی تھی اور اس میں کہا تھا کہ وہ گھر پر نظربند ہیں اور انھیں کسی بھی شخص سے

روابط سے روک دیا گیا ہے۔انھوں نے سرکاری نظام میں کرپشن سے متعلق سخت الفاظ میں گفتگو کی

تھی۔

اردن میں حکومت تختہ

ڈاکٹر وحید قریشی بطور محقق

قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں