کورنا بحران طویل پرواز 27

کورنا بحران، دنیا کی طویل ترین پرواز میں صرف11مسافر اور عملہ 13تعینات

Spread the love

نیویارک(صرف اردو آن لائن نیوز) کورنا بحران طویل پرواز

کورونا وائرس کا عالمی بحران ہے یا کچھ اور کہ سنگاپور سے نیویارک کی دنیا کی طویل ترین کمرشل

پرواز میں صرف 11 مسافر سوار ہیں جبکہ ان کی خدمت پر 13 رکنی عملہ تعینات ہے۔ میڈیارپورٹس

کے مطابق ایوی ایشن ذرائع نے بتایاکہ سنگاپور سے امریکا کے نیویارک ایئر پورٹ کے لیے رات

ایک بج کر 26 منٹ پر روانہ ہونے والی سنگاپور ایئر لائن کی کمرشل پرواز صرف 11 مسافر سوار

ہیں۔ دنیا کی سب سے طویل تجارتی پرواز ایس کیو 24 رات ایک بج کر 26 منٹ پر سنگاپور سے

روانہ ہوئی، پرواز 17 گھنٹے 31 منٹ کا مسلسل طویل ترین سفر طے کر کے اگلی صبح نیویارک

پہنچے گی۔ایوی ایشن ذرائع کے مطابق اس پرواز کے لیے دو سال قبل اپریل 2018 میں پہلی اڑان

بھرنے والی سے نئی ایئربس اے 350 زیر استعمال ہے جس میں مسافروں کی تین کیٹگریز ہیں اور اس

ایئر بس میں 350 مسافروں کی گنجائش ہے لیکن عالمی بحران کی وجہ سے اس پرواز میں محض 11

مسافر سفر کر رہے ہیں جبکہ ان کی خدمت کے لیے 13 کرو ممبرز موجود ہیں۔ایوی ایشن ذرائع کے

مطابق عام طور پر کم ترین مسافروں پر پرواز منسوخ کردی جاتی ہیں لیکن ایئرلائنز کورونا بحران کی

وجہ سے ساکھ بچانے کے لیے شدید نقصانات پر بھی پروازیں اڑا رہی ہے۔

کورنا بحران طویل پرواز

ڈاکٹر وحید قریشی بطور محقق

قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں