28

رمضان المبارک کا چاند نظر آگیا، ملک بھر میں پہلا روزہ بدھ کو ہوگا

Spread the love

لاہور(صرف اردو آن لائن نیوز) رمضان المبارک کا چاند

چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد نے اعلان کیا ہے کہ پاکستان کے مختلف

شہروں میں رمضان المبارک کا چاند نظر آگیا اور ملک بھر میں پہلا روزہ بدھ (14 اپریل) کو ہوگا۔

پشاور میں مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے اجلاس کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے کمیٹی کے

چیئرمین مولانا عبدالخبیر آزاد نے ملک بھر میں کل سے ماہ رمضان کی ابتدا کا اعلان کیا۔دیگر کمیٹی

اراکین کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے چیئرمین عبدالخبیر آزاد نے بتایا کہ پشاور میں مرکزی

رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں پشاور کی زونل کمیٹی کے اراکین بھی شریک ہوئے اس کے

علاوہ پاکستان بھر میں زونل کمیٹیوں کے اجلاس ان کے متعلقہ ہیڈکوارٹرز میں منعقد ہوئے۔چیئرمین

رویت ہلال کمیٹی نے کہا کہ پاکستان بھر میں کئی مقامات پر مطلع صاف رہا اور چاند کے حوالے سے

شہادتیں موصول ہوئیں اور جمِ غفیر نے چاند دیکھا۔مولانا عبدالخبیر آزاد نے کہا کہ اسلام آباد، کراچی،

بدین، سوات، مالاکنڈ، راجن پور اور قصور کے مقامات پر رمضان المبارک کا چاند نظر آگیا لہذا اتفاق

رائے سے طے پایا کہ یکم رمضان المبارک 1442 ہجری 14 اپریل 2021 کو ہوگی۔انہوں نے کہا کہ

رمضان المبارک کی آمد پر پوری قوم کو مبارک ہو، یہ مہینہ اللہ تبارک و تعالیٰ کے سامنے گڑگڑانے

کا مہینہ ہے اور اللہ سے مانگنے کا ہے۔چیئرمین رویت ہلال کمیٹی نے کہا کہ اس وقت جن حالات سے

پاکستان اور مسلم امہ گزر رہی ہے، اس میں ضرورت ہے کہ زیادہ سے زیادہ توبہ و استغفار کی جائے

اور کورونا وائرس کی وبا سے پاکستانیوں اور پوری دنیا کی نجات کے لیے دعا کریں۔اپنی بات جاری

رکھتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ‘آج آپ نے دیکھا کہ پشاور سے ایک ایسا فیصلہ ہوا جو پاکستان کے

لیے ایک وحدت کا پیغام بنا ہے۔مولانا عبدالخبیر آزاد نے کہا کہ کمیٹی نے تین ماہ تک ملک بھر کے

علما سے ملاقاتیں کیں، یہ بہت مبارک بات ہے کہ پوری قوم ایک ساتھ روزہ رکھے گی۔دوسری جانب

مفتی پوپلزئی نے بھی کل بروز بدھ سے رمضان المبارک کے آغاز کا اعلان کیا۔مفتی پوپلزئی نے کہا کہ

نوشہرہ سے 18، بنوں سے 70 جبکہ مردان سےچاند دیکھنے کے 15 شہادتیں موصول ہوئی۔خیال

رہے کہ مفتی شہاب الدین پوپلزئی، مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے اجلاس میں شریک نہیں ہوئے جبکہ

انہیں اس میں شرکت کی دعوت دی گئی تھی۔رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کے لیے مقامی کمیٹی کا

اجلاس مسجد قاسم علی خان میں ہی ہوا تھا۔

رمضان المبارک کا چاند

ڈاکٹر وحید قریشی بطور محقق

قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں