32

سینے میں درد کی صورت میں ایمبولینس بلانا زیادہ مددگار ہے:تحقیق

Spread the love

سڈنی (صرف اردو آن لائن نیوز) ایمبولینس بلانا زیادہ مددگار

آسٹریلیا کے طبی جریدے میں شائع ہونے والی ایک تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ

سینے میں درد کی شکایت کی صورت میں اسپتال پہنچنے کے لئے دیگر

ٹرانسپورٹ کی بجائے ایمبولینس بلانا زیادہ مددگار ہے جس کے بہتر نتائج حاصل

ہوسکتے ہیں۔سڈنی میں کونکورڈ ریپاٹری ایشن ہسپتال میں کارڈیالوجی کے

پروفیسر ڈیوڈ بریگر اور پرنس آف ویلز اسپتال اینڈ کمیونٹی ہیلتھ سروسز کے

ڈاکٹر ایلینور ریڈ ووڈ اس تحقیق کے سربراہ ہیں۔محققین نے 23 فروری 2009

سے 31 دسمبر 2017 کے دوران 43 اسپتالوں سے دل کے انتہائی شدید قسم کے

دورے (ایس ٹی ای ایم آئی) کے مصدقہ مریضوں کے اعداد و شمار کا تجزیہ کیا

اور ان کی طبی خصوصیات کا دل کے دورہ کے بعد خون کے معمول کے بہاوکے

دورانیہ اور اسپتال کے نتائج، بشمول موت یا کارڈیک موت ، دل کا کام چھوڑنا یا

جھٹکے جیسے دل اور اس کی شریانوں سے متعلق جان لیوا واقعات کا موازنہ کیا۔

تحقیق میں بتایا گیا کہ اسپتال پہنچنے اور دل کے دوبارہ کام کرنے کا درمیانی وقفہ

دوسرے مریضوں کے مقابلے ایمبولینس کے ذریعے اسپتال لائے گئے مریضوں

میں نمایاں طور پر کم تھا۔ دل کے فوری طور پر دوبارہ کام کرنے سے عارضے

اور اموات میں کمی ہوسکتی ہے اس لئے دل کی تکلیف کا پتہ چلنے اور اسے

دوبارہ فعال کرنے کے درمیان وقت کو کم کرنا ضروری ہے۔

ایمبولینس بلانا زیادہ مددگار

ڈاکٹر وحید قریشی بطور محقق

قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں