فاسٹ چارجنگ اسٹیشن افتتاح 91

اسلام آباد، بجلی سے چلنے والی گاڑیوں کے پہلے فاسٹ چارجنگ اسٹیشن کا افتتاح

Spread the love

اسلام آباد(صرف اردو آن لائن نیوز) فاسٹ چارجنگ اسٹیشن افتتاح

پاکستان میں پہلی بار بجلی سے چلنے والی گاڑیوں کے فاسٹ چارجنگ اسٹیشن کا

افتتاح کردیا گیا، چیمبر آف کامرس کے صدر یاسر الیاس نے نجی کمپنی کی جانب

سے فاسٹ چارجنگ اسٹیشن تعمیر کیا گیا ہے، نجی ٹی وی کے مطابق کمپنی کے

سی ای او نے بتایا کہ جدید ٹیکنالوجی کے یہ یونٹ پاکستان میں ہی تیار کیے گئے

ہیں، کمپنی ان اسٹیشنز کو گیس اور پیڑول پمپس کی طرح لگانے جا رہی ہے،

ابتدائی طور پر پاکستان کے 8بڑے شہروں میں 60-120یونٹ تعمیر کیے جائیں

گے ۔ انہوں نے بتایا کہ یہ یونٹ سولر انرجی پر بھی تبدیل ہونے کی صلاحیت

رکھتے ہیں،اس یونٹ پر پچیس منٹ میں گاڑی کی بیٹری کو فل چارج کیا جائے گا،

یہ پیٹرول اور گیس کے مقابلے میں کم قیمت اس لیے ہوگی کہ سولر کے ذریعے

بجلی حاصل کی جائے گی،انہوں نے کہا کہ پاکستان ان ترقی یافتہ ملک کی صف

میں کھڑا ہو گیا جہاں توانائی کے ذرائع شامل ہو جائیں گے، یہ یونٹس ماحول

دوست ہیں، شہری ایک مہینے بعد یہاں سے گاڑیاں چارج کرسکیں گے،چیف

ایگزیکیٹیو آفیسر کا کہنا تھا کہ چین اور بھارت کے بعد پاکستان میں یہ ٹیکنالوجی

متعارف کرائی گئی ہے، اگر یہ اسٹیشن لگ جائیں تو ملک میں الیکٹریکل گاڑیاں

خود بہ خود چلنا شروع ہوجائیں گے کیونکہ دو سے ڈھائی ہزار میں گاڑی چارج

ہو گی جو تین سو کلو میٹر چلے گی،چارجنگ یونٹ یا اسٹیشن میں 30 کلو واٹ،

60کلو واٹ، 120کلو واٹ کے چارجرز لگائے گئے ہیں، ہر چارجر اپنی طاقت

کے اعتبار سے اتنی جلدی گاڑی چارج کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے، جیسے

120کلو واٹ کا چارجر 30منٹ میں گاڑی چارج کرسکے گا،اس موقع پر اسلام

آباد چیمبرآف کامرس کے صدر سردار الیاس کا کہنا تھا کہ پاکستان کا مستقبل

الیکٹرک وہیکلز کا ہے، آنے والے دنوں میں الیکٹرک گاڑیاں مزید سستی ہوں گی،

گاڑیاں مقامی سطح پر بننے سے انڈسٹری کو فروغ ملے گا، اگلے ماہ لاہور، ملتان

اور کھاریاں میں چارجنگ اسٹیشنز کا افتتاح کیا جائے گا، انہوں نے بتایا کہ پچاس

روپے فی کلو وواٹ کے حساب سے گاڑی چارج کی جائے گی۔

فاسٹ چارجنگ اسٹیشن افتتاح

ڈاکٹر وحید قریشی بطور محقق

قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں