پاکستان واجب الادا قرض 24

امیر اور بھی زیادہ امیر ہوگئے’ 2 ہزار 755 ارب پتی 130 کھرب ڈالر کے مالک

Spread the love

امیر اور زیادہ امیر

نیویارک (صرف اردو آن لائن نیوز) فوربز میگزین کی ارب پتیوں کی سالانہ

فہرست کے مطابق امریکی ٹیکنالوجی کمپنی ایمیزون کے بانی جیف بیزوس مسلسل

چوتھے سال پہلے نمبر پر ہیں۔برطانوی خبر رساں ایجنسی روئٹرز کے مطابق

فوربز کی جانب سے جاری کی گئی اس فہرست میں 2 ہزار 755 ارب پتی افراد

شامل ہیں۔انتہائی دولت مند افراد کی تعداد میں ایک ایسے سال کے بعد اضافہ ہوا

ہے، جس میں کورونا وبا کی وجہ سے دنیا کی معیشتیں تنزلی کا شکار رہیں اور

اس نے پوری دنیا کے لوگوں کے معاش کو خطرے میں ڈال دیا۔فوربز کے مطابق

رواں سال کے ان ارب پتیوں کی مجموعی دولت 13 اعشاریہ ایک کھرب ڈالر ہے

جو گذشتہ سال آٹھ کھرب ڈالر تھی۔فوربز کے چیف کنٹینٹ آفیسر رینڈل لین نے

روئٹرز کے ساتھ ایک انٹرویو میں کہا کہ ‘بہت بہت امیر اور بھی زیادہ امیر ہو

گئے۔گاڑیاں بنانے والی بڑی کمپنی ٹیسلا کے چیف ایگزیکٹو ایلون مسک کا اس

فہرست میں دوسرا نمبر ہے، وہ گذشتہ سال 31 ویں نمبر پر تھے۔تیسرا نمبر

لگڑری اشیا بنانے والی فرم لوئس ووٹن کے چیف ایگزیگٹو برنارڈ آرنالٹ کا ہے۔

چوتھے پر مائیکروسافٹ کے بانی بل گیٹس اور پانچویں نمبر پر فیس بک کے

چیف ایگزیکٹو مارک زکربرگ ہیں۔سرمایہ کار اور بزنس ٹائیکون وارن بفٹ دو

دہائیوں کے بعد پہلی مرتبہ دنیا کے پہلے پانچ امیر ترین افراد کی فہرست سے باہر

ہوئے ہیں۔،کیونکہ فوربز کی درجہ بندی میں ٹیکنالوجی کمپنیوں کے ایگزیکٹوز کا

غلبہ ہے۔اس سال کی فہرست میں 493 نئے افراد شامل ہوئے ہیں جن میں ڈیٹنگ

ایپ بمبل کی چیف ایگزیکٹو وہٹنی وولف ہرڈ بھی شامل ہیں۔

امیر اور زیادہ امیر

ڈاکٹر وحید قریشی بطور محقق

قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں