اسلام آباد(صرف اردو آن لائن نیوز) الیکشن کمیشن رائے دہندگان
الیکشن کمیشن آف پاکستان نے انتخابی فہرستوں میں درج مرد و خواتین رائے
دہندگان کے اعداد و شمار جاری کر دیئے جس کے مطابق ملک میں رائے دہندگان
کی کل تعداد 11 کروڑ 82 لاکھ 24 ہزار 6 سو 97 ہو گئی ہے جن میں مرد رائے دہندگان کی تعداد 6 کروڑ 53 لاکھ 7 سو 35 اور خواتین رائے دہندگان کی تعداد5
کروڑ 29 لاکھ 23 ہزار 9 سو 62 ہے ۔ منگل کو الیکشن کمیشن کی جانب سے
جاری کردہ اعلامیے کے مطابق پنجاب میں مرد رائے دہندگان کی تعداد 3 کروڑ
70لاکھ 1 ہزار26، خواتین رائے دہندگان کی تعداد 3 کروڑ 5 لاکھ 20 ہزار 2 سو
31 اور رائے دہندگان کی کل تعداد 6 کروڑ 75 لاکھ 21 ہزار2 سو 57 ہے
،سندھ میں مرد رائے دہندگان کی تعداد 1 کروڑ 37 لاکھ 51 ہزار 1 سو 91،
خواتین رائے دہندگان کی تعداد 1 کروڑ 11 لاکھ 94 ہزار 4 سو 4 اور رائے
دہندگان کی کل تعداد 2 کروڑ 49 لاکھ 45 ہزار 5 سو 95 ہے ۔خیبر پختوانخوا میں
مرد رائے دہندگان کی تعداد 1 کروڑ 12 لاکھ 71 ہزار 9 سو 17، خواتین رائے
دہندگان کی تعداد 86 لاکھ 89 ہزار 4 سو 97 اور رائے دہندگان کی کل تعداد 1
کروڑ 99 لاکھ 61 ہزار 4 سو 14 ہے ۔بلوچستان میں مرد رائے دہندگان کی تعداد
28 لاکھ 14 ہزار 1 سو 56، خواتین رائے دہندگان کی تعداد21 لاکھ 5 ہزار 3 سو
ایک اور رائے دہندگان کی کل تعداد 49 لاکھ 19 ہزار 4 سو 57 ہے ۔اسلام آباد
میں مرد رائے دہندگان کی تعداد 4 لاکھ 62 ہزار 4 سو 45، خواتین رائے دہندگان
کی تعداد 4 لاکھ 14 ہزار 5 سو 29 اور رائے دہندگان کی کل تعداد 8 لاکھ 76
ہزار 9 سو 74 ہے۔ رائے دہندگان اپنے ووٹ کے اندراج کی تفصیلات اپنا شناختی
کارڈ نمبر 8300 پر ایس ایم ایس کرکے حاصل کرسکتے ہیں۔
الیکشن کمیشن رائے دہندگان
قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں