183

کراچی: پاپٹر فیکٹری میں آگ، ہر چیز جل کر راکھ

Spread the love

کراچی (صرف اردو ڈاٹ کام) کراچی میں پاپٹر فیکٹری کو آگ لگ گئی جس سے پوری فیکٹری جل کا خاکستر ہو گئی ۔ مقامی افراد کے مطابق مذکورہ فیکٹری گذشتہ چند روز گیس کی عدم فراہمی کی وجہ سے بند پڑی تھی کہ رات کے پچھلے پہر اچانک اس میں آگ بھڑک اٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے ساری فیکٹری کو اپنی لپیٹ میں لے لیا، اس موقع پر فائر بریگیڈ کی 5 گاڑیوں نے ایک گھنٹہ سے زائد وقت میں آگ پر قابو پایا۔ آگ لگنے کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی اور نہ ہی کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع ملی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں