ایران کوویکس ویکسینز 19

ایران نے کوویکس سے ویکسینز کی پہلی کھیپ وصول کر لی

Spread the love

تہران(صرف اردو آن لائن نیوز) ایران کوویکس ویکسینز

عالمی ادارہ صحت کے کوویڈ۔19 ویکسینز کی رسائی کے بین الاقوامی

منصوبے(کوویکس)کے تحت ایران کیلئے مختص ویکسینز کی پہلی کھیپ ملک

کے دارالحکومت میں پہنچ گئی ہے۔تسنیم نیوز ایجنسی نے پیر کے روز ملک میں

خوراک و ادویات انتظامیہ کے ترجمان کیانوش جہانپور کے حوالے سے بتایا کہ

آکسفورڈ/آسٹرازینیکا کوویڈ۔19 ویکسین کی 7 لاکھ سے زائد خوراکوں پر مشتمل

کھیپ اتوار کی شب ایران پہنچی۔جہانپور نے کہا کہ کوویکس منصوبے کے تحت

ایران کا کوٹہ 1 کروڑ 68 لاکھ خوراکوں کے برابر ہے۔اب تک ایران کو روس

کی سپونتک وی ویکسین کی 5 لاکھ 20 ہزار خوراکیں موصول ہو چکی ہیں اور

ملک آئندہ کچھ ماہ تک ملکی سطح پر ویکسین کی تیاری کا ارادہ رکھتا ہے۔دریں

اثنا ایران کے صدر حسن روحانی نے ایک حالیہ بیان میں الزام لگایا ہے کہ

واشنگٹن کی جانب سے عائد کی گئی پابندیاں ایرانی شہریوں کیلئے نوول کرونا

وائرس ویکسینز کی دستیابی کی راہ میں رکاوٹ ہیں۔

واشنگٹن کی جانب سے عائد کی گئی پابندیاں ایرانی شہریوں کیلئے نوول کرونا

وائرس ویکسینز کی دستیابی کی راہ میں رکاوٹ ہیں۔

ایران کوویکس ویکسینز

ڈاکٹر وحید قریشی بطور محقق

قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں