آج کا دن 34

آج کا دن کیسا رہے گا

Spread the love

آج کا دن کیسا

حمل
آپ جس مشکل کا شکار ہیں ان شاء اﷲ وہ عارضی ثابت ہو گی، اب جلد ہی اس سے نجات کی خبر ملے گی اور آپ کو سکون کا سانس نصیب ہوگا۔ ان دنوں جو آفر ملے اس کے بارے میں اچھی طرح غور کریں، امید تو ہے کہ اس میں فائدہ ہے، مگر کوئی بھی قدم اٹھانے میں جلد بازی نہ کریں ،یہ نقصان دہ معاملہ ہے۔ اس وقت آپ کی خانگی زندگی میں کشیدگی ہے جو خاموشی سے ہی حل ہو گی۔
ثور
آپ جو چاہتے ہیں، وہ ابھی ہونا مشکل ہے، کچھ انتظار کرنا ہوگا اور جو بھی رکاوٹیں ہیں، لگتا تو نہیں ہے کہ یہ دو تین دن سے زیادہ چل سکیں، اس لئے خاموشی سے دن گزاریں اور جو اﷲ نے عطا کیا ہے اس کا شکر ادا کریں، جو نہیں ہے اس کے پیچھے بھاگ رہے ہیں۔ اس وقت مالی طور پر کسی جانب سے فائدہ ملنے کا امکان ہے اور آپ کی صحت کی بحالی بھی ممکن ہو گی۔
جوزہ
مالی طور پر آج کل بڑی مشکل کا سامنا ہے، آپ اپنی سی کوشش کر رہے ہیں ،مگر کوئی سلسلہ دکھائی نہیں دے رہا، اس لئے آپ کو مشورہ ہے کہ بعد نماز مغرب سورۂ واقعہ پڑھنا شروع کر دیں، اس عمل سے ان شاء اﷲ بند دروازے کھل جائیں گے اور پردۂ غیب سے سلسلہ شروع ہو جائے گا، روز گار میں بہتری اور ملازمت میں تبدیلی کا امکان اور تبادلے کا چانس بھی موجود ہے۔ کاروباری حضرات کے لئے ان شاء اﷲ اچھا وقت ہے۔
سرطان
آپ کو معلوم بھی ہے کہ کون اپنا ہے اور کون غیر، پھر بھی غلطیاں کر رہے ہیں، اس طرح بڑی مشکل ہو جائے گی۔ ابھی وقت ہے توبہ کر لیں اور سیدھے راستے پر آ جائیں، ورنہ بڑے نقصان کا اندیشہ ہے، دل لگی جیسے معاملات سے تو بالکل دور رہیں، اس میں نا کامی ہو سکتی ہے اور بدنامی الگ ہو گی۔ جو لوگ کسی نئے کام کی ابتدا کرنے جا رہے ہیں، ان کے لئے ان شاء اﷲ اچھا وقت ہے، فائدہ اٹھالیں۔
اسد
غصہ جس قدر بھی ممکن ہو کم کریں، اگر کوئی کام نہیں ہو رہا تو یہ سمجھ لیں کہ اﷲ پاک اس میں آپ کی بہتری نہیں سمجھتے، اگر بہتری ہوئی تو یہ کام خودبخود ہو جاتا، اس لئے خاموشی اور حکمت عملی کے ساتھ چلیں اور ہر طرح کے رسکی معاملات سے دور رہیں ،جو لوگ عرصہء دراز سے بے کار ہے ان شاء اﷲ امید ہے کہ ان کو روز گار مل جائے گا اور جن کو ترقی کی خواہش تھی وہ بھی پوری ہو سکتی ہے۔
سنبلہ
اس وقت مالی حوالے سے پریشانی برقرار ہے، آپ کا کسی بھی کام میں ہاتھ نہیں پڑ رہا، خود کو بے بس محسوس کر رہے ہیں، اس لئے کوشش کریں کہ کثرت سے ذکر الٰہی کریں۔ نماز کی پابندی اور رزق حلال کی طرف جائیں، کسی بھی قسم کا شاٹ کٹ آپ کو مہنگا پڑ سکتا ہے۔ آپ کے لئے صرف پردۂ غیب سے آنے والی چیز ہی بہتر ہے اور دل لگی جیسے معاملات سے بھی جس قدر ممکن ہو، دور رہیں۔
میزان
صحت کا صدقہ دیں یہ آپ کے لئے بہت ضروری ہے، اس وقت آپ انجانی سی بندش وغیرہ کا شکار دکھائی دیتے ہیں اور آپ کو نظر بھی لگی ہوئی محسوس ہو رہی ہے۔ جو لوگ سورۂ بقرہ کی روزانہ تلاوت کریں گے یا سن لیں گے وہ بہترین عمل ہے ،کالے ماش سے اپنی نظر اتاریں، ان دنوں جو پریشانیاں ہیں وہ زیادہ عرصہ نہیں چلیں گی، آپ بالکل بھی پریشان نہ ہوں۔
عقرب
آپ خود کو اکیلا محسوس کر رہے ہیں، لگتا ہے جیسے سب آہستہ آہستہ آپ کا ساتھ چھوڑ رہے ہیں، آپ نے جن کے لئے بڑی قربانیاں دی ہیں، اب وہ بھی غیر ہو رہے ہیں ۔آپ خود کو سپردِ اﷲ کر دیں، وہ آپ کو ان شاء اﷲ بڑی عزت سے نوازے گا ،پھر یہ سب واپسی کے لئے بھاگ کھڑے ہوں گے، ابھی آپ خاموشی سے صرف اپنے روز گار پر توجہ دیں، یہ آپ کے لئے بے حد ضروری ہے۔
قوس
آپ اپنے دل کے ہاتھوں بہت مجبور ہیں اور صرف اسی کا کہنا مان کر چلتے ہیں جو بڑے ہی خطرناک راستے پر آپ کو لے کر جا رہا ہے۔ ابھی وقت ہے توبہ کر کے واپسی کا راستہ اختیار کر لیں۔ نوجوان حضرات اپنے جذبات پر کنٹرول رکھیں اور غصے پر بھی، تقدیر سے لڑا نہیں جا سکتا، جو قسمت میں ہوگا وہ مل کر ہی رہے گا، وراثتی امور کے بارے میں بھی اہم پیش رفت ہونے کی امید ہے۔
جدی
آپ کیوں دوسروں کی وجہ سے پریشان ہو رہے ہیں ،خود بھی یہ بات ذہن میں رکھ لیں کہ ہونا وہی ہے جو اﷲ پاک نے چاہنا ہے، آپ کے چاہنے سے کچھ نہیں ہوگا ،تقدیر کو پابند کرنے کی کوشش نہ کریں۔ یہ ہفتہ روحانی حوالے سے اچھا ہے، اگر اس طرف سے فائدہ اٹھانے کی کوشش کریں تو صورت حال قدرے مختلف ہو گی۔ بندش یا دیگر قسم کے اثرات سے بھی نجات ملے گی۔
دلو
حالات اب تیزی سے اپنا رخ بدل رہے ہیں، اس وقت آپ کے لئے خوشگوار قسم کی ہوائیں چلنا شروع ہو گئی ہیں، امید ہے کہ آگے چل کر آپ کو بڑے شاندار سلسلے ملیں گے۔ عرصہء دراز سے ایک جگہ پابند افراد اب کھل کر زندگی جینے لگیں گے اور وہ کام بھی ہو سکتا ہے جس کی توقع تک نہیں تھی ،اس وقت مال کا خانہ بھی کھل رہا ہے، امید ہے کسی جانب سے غیر متوقع طور پر بڑی رقم بھی ہاتھ لگے گی۔
حوت
آپ کو اب اپنا طرزِ زندگی بدلنا ہوگا، آپ کی زندگی میں بڑی اہم تبدیلیوں کا سلسلہ شروع ہو چکا ہے جس کے عرصہ دراز سے انتظار میں تھے ۔ من پسند کام ہونے اور من پسند جگہ رشتہ وغیرہ بھی طے ہونے کا امکان ہے۔ جو لوگ پراپرٹی وغیرہ کے کام میں حصہ لینا پسند کرتے ہیں ان کے لئے بڑی خوشخبریاں ہیں اور جن افراد نے اب سفر کرنا ہے، ان کے لئے راستہ ان شاء اﷲ کھل جائے گا۔

آج کا دن کیسا

آج کا دن کیسا

ڈاکٹر وحید قریشی بطور محقق

قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں