لندن حکومت بڑا فیصلہ 27

دنیا بھر میں نوول کرونا وائرس کیسز کی تعداد 13 کروڑ سے تجاوز کر گئی

Spread the love

بیجنگ(صرف اردو آن لائن نیوز) نوول کرونا وائرس کیسز

جانز ہوپکنز یونیورسٹی کے مرکز برائے سسٹمز سائنس و انجینئرنگ کی جانب

سے جاری کیے جانیوالے نوول کرونا وائرس کے مصدقہ کیسز کے اعداد وشمار

کے مطابق دنیا بھر میں نوول کرونا وائرس کے مصدقہ کیسز کی تعداد 13 کروڑ

1 لاکھ 46 ہزار 51 ہو گئی ہے۔ 3 اپریل کو پاکستانی وقت پر صبح 10 بجے

جاری کیے جانیوالے اعدادوشمار کے مطابق شدید متاثرہ ممالک میں امریکہ 3

کروڑ 6 لاکھ 8 ہزار 366 مصدقہ کیسز کے ساتھ سرفہرست ہے۔برازیل 1 کروڑ

29 لاکھ 10 ہزار 82 مصدقہ کیسز کے ساتھ شدید متاثرہ ممالک میں دوسرے

جبکہ بھارت 1 کروڑ 23 لاکھ 3 ہزار 131 مصدقہ کیسز کے ساتھ تیسرے نمبر

پر موجود ہے۔48 لاکھ 2 ہزار 457 مصدقہ کیسز کے ساتھ فرانس چوتھے ، 45

لاکھ 11 ہزار 973 مصدقہ کیسز کے ساتھ روس پانچویں اور 43 لاکھ 67 ہزار

969 مصدقہ کیسز کے ساتھ برطانیہ چھٹے نمبر پر موجود ہے۔شدید متاثرہ ممالک

میں 36 لاکھ 29 ہزار مصدقہ کیسز کے ساتھ اٹلی کا ساتواں ، 34 لاکھ 296

مصدقہ کیسز کے ساتھ ترکی کا آٹھواں جبکہ 32 لاکھ 91 ہزار 394 مصدقہ کیسز

کے ساتھ سپین کا نواں نمبر ہے۔

ڈاکٹر وحید قریشی بطور محقق

قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں