ارجنٹائن صدر کرونا مثبت 24

ارجنٹائن کے صدر کا نوول کرونا وائرس ٹیسٹ مثبت آ گیا

Spread the love

بیونس آئرس(صرف اردو آن لائن نیوز) ارجنٹائن صدر کرونا مثبت

ارجنٹائن کے صدر البرٹو فرنینڈس کا نوول کرونا وائرس ٹیسٹ مثبت آ گیا ہے اس

بات کا اعلان انہوں نے ہفتہ کے روز صبح سویریکو ٹویٹر پر کیا۔صدر نے کہا کہ

میں آپ کو یہ بتانا چاہتا ہوں کہ ہلکے سر درد اور 37.3 ڈگری سینٹی گریڈ بخار کا

مشاہدہ کرنے کے بعد میں نے ایک ٹیسٹ کرایا جس کا نتیجہ مثبت آیا ہے۔فرنینڈس

جو جمعہ کے روز 62 سال کے ہو گئے ہیں نے کہا کہ اگرچہ وہ پولیمریز چین

ری ایکشن ٹیسٹ کے ذریعے تصدیق کے منتظر ہیں لیکن وہ موجود پروٹوکول پر

عمل درآمد کرتے ہوئے پہلے ہی الگ تھلگ ہو چکے ہیں اور ذاتی معالج کی

ہدایات پر عمل کر رہے ہیں۔ارجنٹائن کے صدر نے بتایا کہ وہ جسمانی طور پر

ٹھیک ہیں ، مزید بتایا کہ اگرچہ میں اس خبر کے بغیر ہی اپنی سالگرہ کو ختم کرنا

پسند کروں گا لیکن میں ابھی بھی پرجوش ہوں۔صدر نے مزید کہا کہ ہمیں بہت

محتاط رہنا چاہئے۔ میں ہر ایک سے کہتا ہوں کہ وہ موجودہ سفارشات پر عمل

کرتے ہوئے اپنا خیال رکھے۔ یہ واضح ہے کہ عالمی وبا کا ابھی خاتمہ نہیں ہوا

اور ہمیں خود اپنی دیکھ بھال کرتے رہنا ہو گی۔ملک کی وزارت صحت نے کہا

ہے کہ ارجنٹائن میں جمعہ کے روز نوول کرونا وائرس کے 9 ہزار 902 کیسز

رپورٹ ہوئے ہیں جس کے بعد ملک میں کیسز کی مجموعی تعداد 23 لاکھ 73

ہزار 153 ہو گئی ہے۔وزارت نے یہ بھی بتایا کہ مزید 82 اموات کی اطلاع

موصول ہونے کے بعد اس بیماری کے باعث ملک میں ہونیوالی اموات کی

مجموعی تعداد 56 ہزار 23 ہو گئی ہے۔

ارجنٹائن صدر کرونا مثبت

ڈاکٹر وحید قریشی بطور محقق

قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں