24

لاکھوں دلوں پر راج کرنے والی پاپ گلوکارہ نازیہ حسن کی سالگرہ

Spread the love

کراچی (صرف اردو آن لائن نیوز) پاپ گلوکارہ نازیہ حسن

برصغیر میں پاپ موسیقی کے بانیوں میں شمار کی جانے والی گلوکارہ نازیہ حسن 3

اپریل 1965 کو کراچی میں پیدا ہوئیں۔1980میں پندرہ سال کی عمر میں وہ اس

وقت شہرت کی بلندیوں تک پہنچ گئیں جب انہوں نے بھارتی فلم قربانی کا گیت آپ

جیسا کوئی میری زندگی میں آئے تو بات بن جائے گایا جسکے بعد 1981 میں

ریلیز ہونے والے نازیہ حسن کے پہلے البم ڈسکو دیوانے نے سابقہ تمام ریکارڈ

توڑ دیئے۔عالمی شہرت یافتہ شمارے ٹائمز نے نازیہ حسن کو اس وقت کی ان با

اثر پچاس شخصیات کی فہرست میں شامل کیا ،جنھوں نے پاک و ہند کی نوجوان

نسل کے مزاج پر گہرا اثر ڈالا اپنے بھائی زوہیب حسن کے ساتھ مل کرنازیہ حسن

نے 1982 میں بوم بوم،1986میں ینگ ترنگ ،1987 میں ہاٹ لائن اور1992

میں کیمرا کیمرا کے ناموں سے چار البم ریلیزکئے۔یہ بہن بھائی جلد ہی نوجوانوں

میں بے حد مقبول ہوئے اور انکے گائے ہوئے گیت اکثریت کی زبان پر تھے۔نازیہ

حسن محض35 برس کی عمر میں پھیپھڑوں کے کینسر میں مبتلا ہو کر13 اگست

سال 2000 کو اس دار فانی سے رخصت ہوگئیں لیکن اس کی سریلی آواز اور

مسکراتا چہرہ پرستاروں میں آج بھی مقبول ہے انہیں 2002 میں حکومت پاکستان

کی طرف سے بعدازوفات پرائیڈ آف پرفارمنس سے بھی نوازا گیا۔

پاپ گلوکارہ نازیہ حسن

ڈاکٹر وحید قریشی بطور محقق

قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں