54

18 ویں آئینی ترمیم کے خلاف سازشوں کو ناکام بنائیں گے ، آصف علی زرداری

Spread the love

18 ویں آئینی ترمیم

اسلام آباد/ کراچی (صرف اردو آن لائن نیوز) سابق صدر مملکت اور پاکستان

پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرینزکے سربراہ آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان پیپلزپارٹی کی حکومت نے 18 ویں آئینی ترمیم کے ذریعے صوبوں کو خود

مختاری دیکرشہید ذوالفقارعلی بھٹو کے وعدے کی تکمیل کی ، کچھ عناصر 18 ویں آئینی ترمیم کے خلاف سازشیں کر رہے ہم ان سازشوں کو ناکام بنائیں گے،

پارٹی کے بانی قائد عوام ذوالفقار علی بھٹو شہید کا فلسفہ اور افکار ہمارے لیئے مشعل راہ ہے ملک میں پارلیمانی نظام کی حفاظت کرتے رہیں گے ، طاقت کا

سرچشمہ عوام ہیں کے اصول پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرینگے۔ پاکستان پیپلزپارٹی کے بانی چیئرمین قائد عوام ذوالفقار علی بھٹو شہید کے یوم شہادت کے موقع پر

اپنے پیغام میں آصف علی زرداری نے کہا قائد عوام ذوالفقار علی بھٹو شہید نے اس ملک کی تعمیر کی، قوم کو سوچنے کیلئے شعور ، بولنے کیلئے زبان اور فخر

سے سر اٹھاکر جینے کا ڈھنگ سکھایا۔،آصف زرداری نے کہا کہ دنیا کی سیاسی تاریخ گواہی دے رہی ہے کہ قائد عوام نے سیاست کے انداز تبدیل کیئے اور عوام

کی حکمرانی قائم کی۔ آصف علی زرداری نے کہا کہ قائد عوام ذوالفقار علی بھٹو شہید نے تختہ دار پر چڑھ کر دنیا کو بتادیا کہ عوام کا لیڈر موت کو بھی شان سے

قبول کرتا ہے مگر اصولوں پر سمجھوتہ نہیں کرتا ۔ آصف زرداری نے کہا کہ آج کے ہم اپنے اس عہد کی تجدید کرتے ہیں کہ ملک اور آئین کی حفاظت کرتے رہیں

گے۔ آصف علی زرداری نے کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی کی حکومت نے 18 ویں ترمیم کے ذریعے صوبوں کو خود مختاری دیکرشہید ذوالفقارعلی بھٹو کے

وعدے کی تکمیل کی ، کچھ عناصر 18 ویں آئینی ترمیم کے خلاف سازشیں کر

رہے ہم ان سازشوں کو ناکام بنائیں گے۔

ڈاکٹر وحید قریشی بطور محقق

قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں