روس اور چین تعلقات 32

روس اور چین کے تعلقات مسلسل مستحکم ہورہے ہیں ، روسی وزیر خارجہ

Spread the love

ماسکو(صرف اردو آن لائن نیوز) روس اور چین تعلقات

روسی وزیر خارجہ سرگئی لاروف نے کہا ہے کہ روس اور چین کے تعلقات

کوخصوصیت کے ساتھ مستحکم کیا گیا ہے اور اسے مزید مستحکم بنانے کا سلسلہ جاری ہے ۔لاروف نے روسی ٹی وی پر گریٹ گیم ٹاک شو میں بتایا کہ دوطرفہ

تعلقات ایک دوسرے کے مفادات سیوابستہ ہونے کی واضح بنیادوں پر استوار ہیں۔انہوں نے کہا کہ چین اور روس کے مابین اسٹریٹجک باہمی رابطے اور کثیر

الجہتی شراکت داری کسی کے خلاف نہیں ہے بلکہ دونوں عوام اور ملکوں کے مفادات کو خصوصی اہمیت دینے کے مرکزی نقطہ پر مرکوز ہیں ۔کچھ مغربی

ملکوں کے چین اور روس کے ساتھ معاملات کے بارے میں نقطہ نظر پر تبصرہ کرتے ہوئے لاروف نے کہا کسی کو بھی دوسروں کے ساتھ سختی نہیں کرنی

چاہئے۔ لیکن اس کے بجائے ہمیں روس اور چین جیسی عظیم تہذیبوں کے بارے میں ایک متکبرانہ لہجے کے ساتھ بات چیت دیکھنے کو مل رہی ہے۔اس مرکزی

سفارت کار نے مزید کہا جو لوگ چین اور روس کے ساتھ بغیر کسی احترام کے بات کر رہے ہیں یا ہم پر پست نظر ڈال رہے ہیں یا ہماری توہین کررہے ہیں وہ

ناکارہ سیاستدان اور بیکار حکمت عملی والوں میں سے ہیں ۔

ڈاکٹر وحید قریشی بطور محقق

قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں