بھارتی کسانوں کاآج 25

بھارت میں کسانوں کا تاریخی احتجاج اگلے آٹھ مہینوں تک چلے گا ،کسان رہنما

Spread the love

بھارت میں کسانوں کا

نئی دہلی (صرف اردو آن لائن نیوز) بھارتی کسانوں کا تاریخی احتجاج جاری ہے، ہریانہ کے نائب وزیراعلی کو شدید مزاحمت کا سامنا کرنا پڑا، بی جے پی کے

حمایتی کو کسانوں نے ائیرپورٹ پر ہی گھیر لیا، دم دبا کر بھاگنا پڑا،کسان رہنما راکیش ٹیکیٹ نے کہا ہے احتجاج اگلے آٹھ مہینوں تک چلے گا۔بھارتی میڈیا کے

مطابق کسانوں نے بی جے پی اور اس کے حمایتیوں کو آگے لگا لیا، ہریانہ کے نائب وزیر اعلی دوشینت چوٹالہ کو شدید مزاحمت کا سامنا کرنا پڑا، بی جے پی

کے حمایتی کو کسانوں نے ائیرپورٹ سے باہر ہی نہیں آنے دیا، اسے وہیں سے واپس جانا پڑا،کاشتکاروں کا کہنا ہے کسانوں کا دشمن جہاں جہاں جائے گا اسے

بھگا دیں گے، مظاہرین نے مودی سرکار کے خلاف نعرے بازی کی،کسان رہنما راکیش ٹیکیٹ نے کہا ہے احتجاج اگلے آٹھ مہینوں تک چلے گا، دس مئی کے بعد

تحریک مزید تیز کر دیں گے،مودی سرکار نے دلی کے ارد گرد جاری دھرنوں

سے ڈر کر شہر کی طرف جانے والے راستے بند کر دیئے ہیں۔, سے ڈر کر شہر کی طرف جانے والے راستے بند کر دیئے ہیں۔

بھارت میں کسانوں کا

ڈاکٹر وحید قریشی بطور محقق

قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں