22

یاسر حسین سچے اور عورت کی عزت کرنا جانتے ہیں، اقرا عزیز

Spread the love

کراچی (صرف اردو آن لائن نیوز) یاسر حسین سچے

اداکارہ اقرا عزیز نے اپنے شوہر اور اداکار یاسر حسین کے بارے میں کہا ہے کہ یاسر ایک سچے انسان اور صحیح معنوں میں عورت کی عزت کرنا جانتے ہیں اس

لیے میں نے انہیں شادی کے لیے ہاں کہی۔ اقرا عزیز نے اپنے شوہر یاسر حسین

کی تعریف میں ایک لمبی چوڑی پوسٹ انسٹاگرام پر شیئر کی اور یاسر سے شادی

کرنے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ میں نے یاسر کا انتخاب اپنے لیے کیا کیونکہ یہ سچ بولتے ہیں ہمیشہ، لوگوں میں فرق نہیں کرتے، سب کی عزت کرتے ہیں اور

لوگوں کو ان کے کام کا کریڈٹ بھی دیتے ہیں۔ اس سب سے بڑھ کر یہ کہ عورت کی صحیح معنوں میں عزت کرنا جانتے ہیں۔ میری امی اور بہن کے بعد یاسر سے

زیادہ خوداعتمادی مجھے کسی نے نہیں دی۔اقراعزیز نے مزید لکھا آج کل کے زمانے میں یہ ایک بڑی بات ہے کہ ایک مرد، آپ کا شوہر آپ کو آپ کے کام، آپ

کے خواب پورے کرنے میں آپ کی سپورٹ کرے اور چاہے کہ آپ کامیابیوں کی

بلندیوں کو سر کریں۔

یاسر حسین سچے

ڈاکٹر وحید قریشی بطور محقق

قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں