آج کا دن 38

آج کا دن کیسا رہے گا

Spread the love

آج کا دن

برج حمل ، سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل

مطلب پرست لوگوں سے دور رہیں اور آج کل خاموشی اختیار کر لیں۔ کچھ دنوں کے بعد حالات خود بخود ٹھیک ہو جائیں گے۔ آج بہرحال ایک اچھی خبر مل سکتی ہے۔

برج ثور، سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی

آپ کو ابھی مزید انتظار کرنا پڑے گا۔ اپنے مقاصد میں کامیابی کے لئے۔ اس وقت جن کاموں میں فائدہ مل رہا ہے۔ اس کو پکڑ کر رکھیں اور اس پر محنت کریں۔

برج جوزہ، سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون

بدلتے ہوئے حالات میں آپ کے لئے بہت کچھ ہے، مگر آہستہ آہستہ سب کچھ سامنے آئے گا۔ آپ فکر مند نہ ہوں اور اللہ پاک پر بھروسہ کرتے ہوئے چلتے جائیں۔ اچھا ہی ہوگا۔

برج سرطان، سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی

ایک مشکل ان شاءاللہ آسان ہو جائے گی۔ کافی دنوں سے جن معاملات میں پھنسے ہوئے تھے، اب وہ بھی بہتر ہونا شروع ہو جائیں گے۔ چھوٹی رقم بھی مل سکتی ہے۔

برج اسد، سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست

آپ جو چاہتے ہیں آج اس میں سے کچھ اچھا ہونے کا امکان ہے۔ بس پوری طرح خود کو محنت کے لئے تیار بھی کر لیں۔ اللہ نے چاہا تو آگے دن بڑے اہم ہوں گے۔

برج سنبلہ ، سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر

آپ کسی انجان مدد کے انتظار میں ہیں۔ وہ صرف میرے اللہ پاک کی جانب سے ہی آئے گی۔آج دوپہر کے بعد اچھی خبر ملنے کی امید اور ایک راستہ آسان ہو سکتا ہے۔

برج میزان ، سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر

آپ کب خود کو بدلیں گے۔ اپنے اندر کے انسان سے رہنمائی ہی لے لیں۔ معلوم بھی ہے کہ غلط راستے پر ہیں مگر پھر بھی مسلسل اس پر چلتے جا رہے ہیں، کچھ تو غور کر لیں۔

برج عقرب ، سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر

بندش وغیرہ کچھ نہیں ہے جو بھی ہے وہ قدرتی ہے۔ آپ جس مسئلے کو بڑا سمجھ رہے ہیں وہ اتنا بڑا نہیں ہے۔ اللہ پاک پر بھروسہ رکھیں۔ وہ جلد ہر مشکل سے نکال دے گا۔

برج قوس ، سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر

ان دنوں مالی طور پر پریشانی کا شکار ہو سکتے ہیں اور کسی جانب سے کچھ دکھائی بھی نہیں دیتا ہوگا، مگر پریشانی عارضی ہے۔ ایک دو دن میں صورت حال بدل جائے گی۔

برج جدی ، سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری

آپ نے اپنے لئے خود مشکلات پیدا کی ہوئی ہیں اور مسلسل غلطیاں کرتے چلے آ رہے ہیں۔ خود کو بدلیں اور موجودہ حالات کے مطابق قدم اٹھائیں، ورنہ مسئلہ بڑھ سکتا ہے۔

برج دلو ، سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری

حالات کچھ بہتر تو ہوئے ہیں، مگر کسی وقت بھی بازی پلٹ سکتی ہے۔ اس لئے اس کو مسلسل اپنے حق میں بہتر نہ سمجھیں اور اپنا انتظام ضرور کرکے رکھیں تو بہتر رہے گا۔

برج حوت ، سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ

جو لوگ کسی بھی قسم کی الجھن کا شکار ہیں، فکر مند نہ ہوں، جلد اس سے نکلنے کی اطلاع ان شاءاللہ ان کو ملنے والی ہے۔ آج اس کی ابتدا امید ہے ہو جائے گی۔

آج کا دن

ڈاکٹر وحید قریشی بطور محقق

قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں