26

مصباح الحق جنوبی افریقہ کیخلاف سیریز میں جیت کیلئے پرعزم

Spread the love

سیریز میں جیت کیلئے

سنچورین(صرف اردو آن لائن نیوز) قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈکوچ مصباح الحق

جنوبی افریقہ کیخلاف سیریز میں جیت کیلئے پرعزم ہیں۔مصباح الحق نے کہا ہے کہ موزوں کنڈیشنز میں ون ڈے اور ٹی 20دونوں سیریز جیتیں گے،جنوبی افریقہ

کی کنڈیشنز وائٹ بال کرکٹ کیلئے انتہائی موزوں ہیں، ہم ون ڈے سیریز جیت کر سپر لیگ میں اپنی پوزیشن بہتر بنائیں گے، ٹی 20سیریز میں کامیابی سے ورلڈ

کپ کی تیاری ہوگی۔دوسری جانب جنوبی افریقہ کو پاکستان سے تیسرے ون ڈے میں اپنے اسٹار پلیئرز کاگیسو ربادا، کوئنٹین ڈی کک، لونگی نگیڈی، ڈیوڈ ملر اور

اینرچ نورکیا کا ساتھ حاصل نہیں ہوگا، یہ سب آئی پی ایل کیلیے رخت سفر باندھیں گے،البتہ کپتان ٹیمبا باووما ان کی عدم دستیابی کے حوالے سے زیادہ پریشان نہیں

ہیں۔انھوں نے ورچوئل پریس کانفرنس میں کہاکہ ابتدائی2 میچز میں ہمیں اپنے بہترین پلیئرز کی خدمات حاصل ہوں گی، ہمارے لیے ان میں مثبت نتائج حاصل

کرنا ضروری ہے، میں یہ نہیں کہوں گا کہ ہم تیسرا میچ ہار جائیں گے کیونکہ ہمارے پاس بہتر متبادل موجود ہیں، ہمیں کوئی مسئلہ نہیں ہوگا، ہم اپنے اور بھارتی

بورڈ کے درمیان تعلقات کا احترام کرتے ہیں۔انھوں نے مزید کہا کہ جو کھلاری یہاں موجود ہیں انھیں اچھی طرح معلوم ہے کہ ورلڈ کپ اسکواڈز اسی گروپ سے

منتخب کیے جائیں گے، اس لیے ان کیلیے ضروری ہے کہ ٹیم میں جگہ پکی

کرنے کیلئے ملنے والے اس موقع سے بھرپور فائدہ اٹھائیں۔

ڈاکٹر وحید قریشی بطور محقق

قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں