33

اوپن یونیورسٹی کی 19۔طالبات نے ‘پاک۔ اسکاٹش’ سکالرشپس جیت لیے

Spread the love

اوپن یونیورسٹی پاک اسکاٹش

اسلام آباد (صرف اردو آن لائن نیوز) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کی 19ذہین طالبات نے برٹش کونسل کے پاک۔اسکاٹش وظائف جیت لیے ۔ واضح رہے کہ

پاکستان میں خواتین کی تعلیم کو فروغ دینے کے لئے برٹش کونسل نے “پاک۔اسکاٹش” سکالرشپس اسکیم کا اجرا ء کیا تھا جس میں علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی

کے ماسٹر اور ایم فل سطح کی طالبات کے لئے خصوصی کوٹہ مختص کیا گیا تھا ۔ برٹش کونسل نے مختلف شعبوں میں اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے والی اوپن

یونیورسٹی کی انتہائی قابل ، مستحق اور ضرورت مند19 طالبات کو’پاک۔ اسکاٹش’سکالر شپس فراہم کردئیے۔اِن وظائف کے ذریعے ٹیوشن فیس ٗ ہاسٹل میں

رہائش کے اخراجات اور گھر سے یونیورسٹی تک کے سفر ی اخراجات میں طالبات کی مالی معاونت کی جائے گی۔اِسی طرح برٹش کونسل آئندہ 2۔سال تک

طالبات کی تعلیمی اخراجات ادا کرے گی۔یونیورسٹی کے وائس چانسلر ، پروفیسر ڈاکٹر ضیاء القیوم نے سکالرشپس حاصل کرنے والی طالبات کو مبارکباد دیتے

ہوئے کہا کہ ہماری طالبات کو سکالرشپس کی فراہمی درحقیقت یونیورسٹی کے معیار تعلیم پر اعتماد کا اظہارہے۔وائس چانسلر نے کہا کہ کرونا ء وباء کے دوران

سکالرشپ ذہین اور نادار طالبات کے لئے کسی نعمت سے کم نہیں ہے۔وائس چانسلر نے مزید کہا کہ اُن کی خواہش ہے کہ ملک میں کوئی بھی فرد محض

غربت کی وجہ سے تعلیم کے حصول سے محروم نہ رہے ، اس حوالے سے یونیورسٹی نے غریب اور مستحق افراد کو تعلیمی سلسلہ جاری رکھنے کے لئے

اپنے سالانہ بجٹ میں خاطر خواہ بجٹ مختص رکھا ہے اور اسی طرح یونیورسٹی اپنے مالی ذرائع سے بھی مختلف سکالرشپس اسکیموں کے تحت مستحق طلباء و

طالبات کو مالی معاونت فراہم کررہی ہے۔ڈاکٹر ضیاء القیوم نے پاکستان میں خواتین کی تعلیم کو فروغ دینے اور اوپن یونیورسٹی کی طالبات کو سکالرشپسفراہم

کرنے پر برٹش کونسل کا شکریہ ادا کیا ہے۔

اوپن یونیورسٹی پاک اسکاٹش

ڈاکٹر وحید قریشی بطور محقق

قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں