ہارجیت کے فیصلے 138

ویسٹ انڈیز اور سری لنکا کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ ہارجیت کے فیصلے کے بغیر ختم

Spread the love

ہارجیت کے فیصلے

اینٹیگوا(صرف اردو آن لائن نیوز) ویسٹ انڈیز اور سری لنکا کے درمیان دو

میچوں کی سیریز کا پہلا ٹیسٹ میچ فیصلے کے بغیر ختم ہوگیا ،تفصیلات کے

مطابق نارتھ سائونڈ اینٹیگوا میں پہلے ٹیسٹ کے پانچویں اور آخری روز سری لنکن ٹیم کو میچ میں کامیابی کیلئے 9وکٹیں اورمیزبان ٹیم کو 341 رنز کی ضرورت

تھی۔ میزبان ٹیم کے بلے باز سری لنکن بائولرز کے سامنے ڈٹے رہے اور ان کی ایک نہ چلنے دی، سری لنکن ٹیم نے نکرومہ بونر کے ناقابل شکست 113 اور

کائل مائیرز 52 رنز کی بدولت آخری روز چار وکٹ کے نقصان پر 236رنز بنائے ۔ نکرومہ بونر اور کائل مائیرزنے شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے

تیسری وکٹ پر قیمتی 105رنز بنائے۔یوں دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ ہار جیت کے فیصلے کے بغیر ختم ہوگیا۔ ویشوا فرنینڈو اور لیستھ نے دو ، دو

کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا،ویسٹ انڈیز کے نکرومہ بونرکو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔دونوں ٹیموں کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا دوسرا اور

آخری ٹیسٹ میچ 29مارچ سے اینٹیگوا میں شروع ہوگا۔

آخری ٹیسٹ میچ 29مارچ سے اینٹیگوا میں شروع ہوگا۔

ہارجیت کے فیصلے

ڈاکٹر وحید قریشی بطور محقق

قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

کیٹاگری میں : Uncategorised

اپنا تبصرہ بھیجیں