آج کا دن 33

آج کا دن کیسا رہے گا

Spread the love

آج کا دن

برج حمل ، سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل

حالات آج بھی قدرے کشیدہ میں اور آپ کو بار بار صدقے کے ساتھ چلنے کا مشورہ ہے جو لوگ ماضی میں غلطیاں کر چکے ہیں اور ابھی تک توبہ کی نہیں وہ بس اب جلدی توبہ کریں۔

برج ثور، سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی

آپ جس بھی الجھن میں مبتلا ہیں وہ ان شاءاللہ کسی وقت بھی حل ہو جائے گی بالکل فکر مند نہ ہوں اور آج کل خانگی معاملات سے بے حد دور رہنے کا بھی مشورہ ہے آپ کو۔

برج جوزہ، سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون

جلدی سے اپنے مقصد کی جانب پیش قدمی کر لیں۔ ان شاءاللہ آج اچھا دن ثابت ہوگا اور کافی بڑے عرصے کے بعد اب صورت حال قدرے تبدیل ہونے جا رہی ہے جسکا انتظار تھا۔

برج سرطان، سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی

قرض وغیرہ کے حوالے سے جو پریشانی چل رہی ہے وہ چند یوم میں حل ہو جانے کی امید ہے بس اتنا صبر کر لیں آج اللہ کا نام لے کر وعدہ کر لیں وہ ضرور آپ کو عزت سے نوازے گا۔

برج اسد، سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست

آج کا دن آپ کو کسی جانب سے بڑی اہم خبر سے نوازے گا شاید اس کا آپ کو کافی دنوں سے انتظار تھا آج آپ کی گھریلو زندگی میں بھی تبدیلی کے حوالے سے ایک سلسلہ چل سکتا ہے۔

برج سنبلہ ، سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر

مشتری اور شمس زائجے میں موجود ہیں۔ آپ کو اب اس سے فائدہ اٹھانا ہے یہ عزت اور دولت دونوں معاملات میں بے حد نوازتے ہیں۔ ان شاءاللہ آپ کے ساتھ بھی ایسا ہی ہوگا۔

برج میزان ، سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر

آج اچھا اور اہم دن ثابت ہو سکتا ہے اور یہ اچھا تب ہوگا جب آپ کوئی اچھا فیصلہ کر سکتے ہیں اور شاید اب وقت آ گیا ہے آپ کے چند اہم فیصلے لینے کا غور کریں۔

برج عقرب ، سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر

تبدیلی والا ستارہ بڑی تیزی سے زائجے کی جانب بڑھ رہا ہے۔ اس لئے خود کو زہنی طور پر تیار کر لیں۔ میرے اللہ نے چاہا تو یہ تبدیلی ہر سطح پر آئے گی آپ کے حق میں اچھی ہی ہو گی۔

برج قوس ، سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر

جب بھی معاملات خراب ہوئے آپ کی قدرتی مدد ہوئی۔ اب بھی ان شاءاللہ ایسا ہی معاملا ہے بالکل بے فکر رہیں اور آج شام تک آپ کا مسئلہ حل ہو جانے کا قوی امکان ہے۔

برج جدی ، سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری

غلط فیصلے مت کریں۔ یاری دوستی سے دور رہیں اور زندگی کو کھیل تماشے مت بنائیں اب سنجیدہ ہونے کا وقت ہے کئی معاملات آپ کے سامنے پڑے ہیں ان پر غور کیوں نہیں کر رہے۔

برج دلو ، سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری

آپ خانگی معاملات سے دور رہیں میں روزگار میں تبدیلی کے حوالے سے کوئی قدم اٹھانا چاہتے ہیں تو دیر مت کریں بس اپنی آمدن کا ڈھائی فیصد غریبوں کے لئے ضرور نکال دیا کریں۔

برج حوت ، سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ

جو لوگ آج کسی مقدمے انکوائری وغیرہ کا شکار ہیں وہ اس سے نکلنے کی خبر سن لیں گے اور بھی کسی کام میں خوشخبری ملنے کا واضع امکان موجود ہے سارا دن ان شاءاللہ اچھا گزرے گا۔

آج کا دن

ڈاکٹر وحید قریشی بطور محقق

قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں