186

مقبوضہ کشمیر‘بھارتی پولیس نے یاسین ملک سمیت تمام حریت رہنماوں کو سرینگر میں گرفتارکرلیا

Spread the love
مشترکہ حریت قیادت، مقبوضہ کشمیر۔ فائل فوٹو

سرینگر(وائس آف ایشیا،این این آئی،نمائندگان،مانیٹرنگ،ویب ڈیسک، کشمیر میڈیا سروسز)مقبوضہ کشمیر میں بھارتی پولیس نے بھارتی وزیر اعظم نریندرمودی کے دورے کے موقع پر بھارت مخالف مظاہروں کی قیادت سے روکنے کے لیے جموںوکشمیر لبریشن فرنٹ کے چیئرمین محمد یاسین ملک کو آج سرینگر میںگرفتارکرلیا۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق پولیس نے محمد یاسین ملک کو سرینگر کے علاقے مائسمہ میں ان کے گھر پر چھاپہ ماکر گرفتارکیا اورانہیں کوٹھی باغ پولیس سٹیشن میں نظربند کردیا۔

قابض انتظامیہ نے پہلے ہی حریت رہنمائوںسید علی گیلانی، میرواعظ عمرفاروق، محمد اشر ف صحرائی، مختار احمد وازہ، ہلال احمد وار، جاوید احمد میر اور مولوی بشیر احمد عرفانی کو بھارتی مخالف مظاہروں کی قیادت سے روکنے کے لیے تھانوں یا گھروں میں نظربند کردیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں