58

بھارتی افواج کی ریاستی دہشتگردی ،مزید4 کشمیری شہید

Spread the love

بھارتی افواج ریاستی دہشتگردی

سرینگر (صرف اردو آن لائن نیوز) بھار ت کے غیر قانونی زیر تسلط جموں

وکشمیرمیں ہندوستانی فوجیوں نے ریاستی دہشتگردی کی تازہ کارروائی کے دوران

پیر کو ضلع شوپیاں میں مزید چارکشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا ۔ کشمیر میڈیا

سروس کے مطابق فوجیوں نے نوجوانوں کو ضلع کے علاقے مانی ہال میں

محاصرے اور تلاشی کی کارروائی کے دوران جعلی مقابلے میں شہید کیا ۔

کارروائی میں بھارتی فوج ، سینٹرل ریزروپولیس فورس اور اسپیشل آ پریشن

گروپ کے اہلکاروں نے حصہ لیا۔ فوجیوں نے دوران کارروائی دو گھروں کو تباہ

،علاقہ میں انٹرنیٹ سروس بھی معطل کردی۔ بیگنا ہ نوجو ا نوں کی شہادت پر

مانی ہال اور دیگر علاقوں میں بھارت کیخلاف زبردست مظاہرے کئے گئے،

لوگوں نے گھروں سے نکل کر بھا ر ت مخالف ، آزادی اور پاکستان کے حق میں

نعرے بلند کئے۔ دوسری طرف جموں وکشمیر پیپلز لیگ کاوفداور دیگر حریت

کارکن شہید نوجوانوں کے اہلخانہ سے ہمدردی اور یکجہتی کے اظہار کیلئے

شوپیاں میں ان کے گھر گئے ۔ حریت رہنماؤں شبیر احمدڈار، بلال صدیقی ،

عبدالصمد انقلابی اور حق خودار ادیت فورم نے اپنے بیانات میں شہید نوجو انوں

کو زبردست خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کشمیری شہداء کی بے مثال قر با

نیوں کو رائیگا ں نہیں جانے دیا جائیگا۔ادھر یوم پاکستان کے موقع پر پاکستانی قوم

کو مبارکباد پیش کرنے کیلئے سرینگر اور مقبوضہ جموں وکشمیر کے

دیگرعلاقوں میں پیر کو مسلسل دوسرے دن بھی پاکستانی جھنڈے لہرائے اور

پوسٹرچسپاں کئے گئے،یہ پوسٹر جموں وکشمیر لبریشن الائنس اور اہلیان جمو ں و

کشمیر کی طرف سے چسپاں کئے گئے ہیں۔ کل جماعتی حریت کانفرنس نے پیر

کو سرینگر میں اپنی مجلس شوریٰ کے اجلاس میں پا کستا نی عوام اور حکومت کو

مبارکباددیتے ہوئے ملک کے استحکام ، خوشحالی اور ترقی کیلئے دعا کی ۔

اجلاس کی صدارت کل جماعتی حریت کا نفر نس کے ورکنگ وائس چیئرمین غلام

احمد گلزار نے کی اور پاکستان کی طرف سے کشمیر یوں کی جدوجہد آزادی کی

سیاسی ، سفارتی اور اخلاقی حما یت جاری رکھنے پر اطمینان کا اظہار کیا جبکہ

شرکائے اجلاس نے کشمیری قوم کی طرف سے پاکستان کاتہہ دل سے شکریہ ادا

کیا۔دریں اثناء جمو ں میں مسلمانوں ، سکھوں اوردلتوں کامشترکہ زیرصدارت آر

کے کلسوترا اجلاس ہوا جس سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا بی جے پی

کی قیادت میں بھارتی حکومت نے ملک میں اقلیتوں کیخلاف خوف ودہشت کا

ماحول قائم کررکھا ہے۔اجلاس میں مہندر تار سنگھ ، میر شاہد سلیم ، نریندر سنگھ

خا لصہ اور دیگر نے شرکت کی۔ کشمیری نمائندوں نے اقوام متحدہ کی انسانی

حقوق کونسل کے 46ویں اجلاس میں آن لائن شر کت کرتے ہوئے کونسل پر

زوردیا وہ مقبوضہ جموں وکشمیر میں نسلی امتیاز کو روکنے کیلئے ٹھوس اقدامات

کرے۔

بھارتی افواج ریاستی دہشتگردی

ڈاکٹر وحید قریشی بطور محقق

قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں