جاوید لطیف مقدمہ درج 139

متنازعہ بیان مہنگا پڑ گیا، میاں جاوید لطیف کیخلاف مقدمہ درج

Spread the love

جاوید لطیف مقدمہ درج

لاہور (صرف اردو آن لائن نیوز) میاں جاوید لطیف کے متنازعہ بیان کے معاملے پر لاہور کے تھانہ ٹاؤن شپ میں لیگی رہنما کیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔ لیگی

رہنما پر ریاست کے خلاف بغاوت کیلئے اکسانے کا مقدمہ بنایا گیا۔مقدمہ ٹاؤن شپ کے رہائشی کی مدعیت میں درج کیا گیا۔ ایف آئی آر کے متن میں کہا گیا کہ جاوید

لطیف نے ملک کی حکومت اور سالمیت کیساتھ ریاستی اداروں کیخلاف ہرزہ سرائی کی، جاوید لطیف نے پیپلز پارٹی اور ن لیگ کے کارکنوں کے مابین نفرت

کا بیج بویا، ایم این اے نے ملک میں فساد برپا کرنے کے لیے ہزرہ سرائی کی۔ایف آئی آر میں مزید کہا گیا کہ میاں جاوید لطیف نے اپنے بیان سے عوام میں خوف و

ہراس پھیلایا، ایم این اے نے حکومت اور ریاستی اداروں کے خلاف بیان دے کر مجرمانہ فعل کا ارتکاب کیا ہے۔.ایم این اے نے ملک میں فساد برپا کرنے کے لیے

ہزرہ سرائی کی۔ایف آئی آر میں مزید کہا گیا کہ میاں جاوید لطیف نے اپنے بیان سے عوام میں خوف و ہراس پھیلایا، ایم این اے نے حکومت اور ریاستی اداروں

کے خلاف بیان دے کر مجرمانہ فعل کا ارتکاب کیا ہے۔

جاوید لطیف مقدمہ درج

ڈاکٹر وحید قریشی بطور محقق

قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں