pakistan stock exchange 99

سٹاک مارکیٹ میں پھر شدید مندی، انڈیکس726.22پوائنٹس گر گیا

Spread the love

سٹاک مارکیٹ میں مندی

کراچی (صرف اردو آن لائن نیوز) تین روزہ تیزی کے بعد پاکستان اسٹاک مارکیٹ جمعرات کو کاروباری اتار چڑھاؤ کا شکار ہونے کے بعد مندی کی لپیٹ میں آگئی

اور انڈیکس 45ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی حد سے گرکر44ہزار پوائنٹس کی کم سطح پر آگیا ،مندی کے سبب مارکیٹ میں سرمایہ کاروں کے 121ارب روپے

ڈوب گئے جس کے نتیجے میں سرمائے کا مجموعی حجم 80کھرب روپے سے گھٹ کر 79کھرب روپے کی سطح پر آگیا ،مندی کے سبب 75فیصدحصص کی

قیمتیں بھی گھٹ گئیں ۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں جمعرا ت کو کاروبار کا آغاز مثبت ہوا تاہم منافع خوری کی خاطر فروخت کے دباؤ کے سبب کچھ ہی دیر بعد

مارکیٹ تنزلی کا شکار ہو گئی جس کے بعد انڈیکس کی بھی الٹی گنتی شروع ہو گئی ۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں جمعرات کو کے ایس ای100انڈیکس

میں726.22پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی جس سے انڈیکس

45450.31پوائنٹس سے کم ہو کر 44724.09پوائنٹس پر آگیا اسی طرح 377.88پوائنٹس کی کمی سے کے ایس ای 30انڈیکس18878.72پوائنٹس سے کم

ہو کر18500.84 ہو گیا جبکہ کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 31058.15پوائنٹس سے گھٹ کر 30655.84پوائنٹس پر بند ہوا ۔کاروباری مندی

کے سبب مارکیٹ کے سرمائے میں1کھرب21ارب46کروڑ91لاکھ37ہزار 586روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی جس کے نتیجے میں سرمایے کا مجموعی

حجم 80کھرب70ارب 80کروڑ40لاکھ 85ہزار14روپے سے گھٹ کر 79کھرب49ارب33کروڑ49لاکھ47ہزار428روپے ہو گیا ۔پاکستان اسٹاک

مارکیٹ میں جمعرات کو 23ارب روپے مالیت کے 55کروڑ40لاکھ 68ہزار

حصص کے سودے ہوئے جبکہ بدھ کو 24ارب روپے مالیت کے 51کروڑ3لاکھ 84ہزار حصص کے سودے ہوئے تھے ۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں گذشتہ روز

مجموعی طور پر407کمپنیوں کا کاروبار ہوا جس میں سے76کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ ،307میں کمی اور 24کمپنیوں کے حصص کی

قیمتوں میں استحکام رہا ۔کاروبا ر کے لحاظ سے بائیکو پیٹرولیم 5کروڑ78لاکھ ،کے الیکٹرک لمیٹڈ 4کروڑ94لاکھ ،ٹی آر جی پاک لمیٹڈ 3کروڑ92لاکھ ،ہم نیٹ

ورک 3کروڑ77لاکھ اور ازگارڈ نائن 2کروڑ4لاکھ حصص کے سودوں سے سرفہرست رہے ۔قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کے اعتبار سے نیسلے پاکستان کے بھاؤ

میں 50.00روپے کا اضافہ ہوا جس سے اسکے حصص کی قیمت بڑھ کر 6000.00روپے ہو گئی اسی طرح 32.51روپے کے اضافے سے خیبر ٹوبیکو

کے حصص کی قیمت بڑھ کر 466.12روپے ہو گئی جبکہ یونی لیور فوڈز کے بھاؤ میں 120.00روپے کی کمی واقع ہوئی جس سے اسکے حصص کی قیمت کم

ہو کر 13880.00روپے ہو گئی اسی طرح 66.00روپے کی کمی سے سیفائر ٹیکسٹائل کے حصص کی قیمت کم ہو کر 882.00روپے پر آ گئی ۔انٹر بینک میں

روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر مستحکم رہی تاہم مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈا لر کی قدر میں کمی کا رجحان رہا ۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی

رپورٹ کے مطابق جمعرات کو انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت خرید155.50روپے اور قیمت فروخت155.60روپے پر بدستور برقرار رہی جبکہ مقامی اوپن کرنسی

مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں20پیسے کی کمی واقع ہوئی جس سے ڈالر کی قیمت خرید155.70روپے سے کم ہو کر155.50روپے اور قیمت

فروخت156.20روپے سے کم ہو کر156روپے پر آ گئی ۔فاریکس رپورٹ کے مطابق یورو کی قدر میں1روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے یورو کی قیمت

خرید 183.80روپے سے بڑھ کر184.50روپے اور قیمت فروخت185.50روپے سے بڑھ کر 186.50روپے پر جا پہنچی جبکہ1روپے کے

اضافے سے برطانوی پونڈ کی قیمت خرید215وپے سے بڑھ کر216روپے اور قیمت فروخت217روپے سے بڑھ کر218روپے پر جا پہنچی ۔ عالمی مارکیٹ میں

فی اونس سونا7ڈالر کے اضافے سے1735ڈالر ہو گیا جس کے بعد ملکی صرافہ مارکیٹوں میں بھی سونا مہنگا ہو گیا ۔آل پاکستان سپریم کونسل جیولرز ایسوسی

ایشن کی رپورٹ کے مطابق جمعرات کو ملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک تولہ سونے کی قیمت200روپے کے اضافے سے1لاکھ6ہزار600روپے اور دس گرام

سونے کی قیمت171روپے کے اضافے سے91ہزار392روپے پر جا پہنچی ۔

سٹاک مارکیٹ میں مندی

ڈاکٹر وحید قریشی بطور محقق

قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں