rizvi 168

40 علوم و فنون پر مشتمل وفاق المدار س رضویہ کے نصاب تعلیم کی منظوری دے دی گئی

Spread the love

علوم و فنون پر مشتمل

(فیصل آباد) آج وفاق المدارس الاسلامیہ الرضویہ کی مرکزی مجلس شوریٰ کا

اجلاس مرکزی دار العلوم جامعہ رضویہ مظہر الاسلام فیصل آباد میں منعقد ہوا ،

اجلاس کی زیر صدارت صاحبزادہ محمد حسین رضا(صدر وفاق المدارس) نے کی۔ اجلاس میں ملک بھر اور بیرون ملک سے مرکزی شوریٰ کے (40) اہم ممبران

نے شرکت کی اور طویل غورو خوض کے بعد اہم فیصلہ جات کیے۔مرکزی مجلس شوریٰ کے اعلامیہ کے مطابق 40 علوم و فنون پر مشتمل وفاق المدارس الاسلامیہ

الرضویہ کے سولہ سالہ نصاب تعلیم کی منظوری دے دی گئی۔
صدر وفاق المدارس الاسلامیہ الرضویہ صاحبزادہ محمد حسین رضا نے کہا ہے کہ

وفاق کا درس نظامی کا جدید نصاب 145 نصابی اور 190 امدادی کتب پر مشتمل

ہے۔
ناظم اعلیٰ وفاق المدارس مفتی سردار وزیر القادری نے کہا ہے: کہ وفاق المدارس

کا نصاب تعلیم قدیم و جدید علوم کا حسین امتزاج ہے۔
چیرمین امتحانی بورڈ ڈاکٹر محمد کریم خان نے کہا :کہ نصاب تعلیم میں علوم دینیہ

کے علاوہ علوم سیرت،مطالعہ مذاہب عالم ،علوم طب ،علوم زبان و ادب علوم تاریخ ،تاریخ پاکستان اور علوم تحقیق و تخریج کو لازمی مضامین کے طور پر

شامل کیا گیا ہے۔
نصاب تعلیم میں علوم القرآن ،علوم الحدیث ،علوم الکلام،علوم الفقہ،علوم

السیرۃ،علوم میراث،علوم صرف،علوم نحو،علوم ادیان ،علوم تاریخ،علوم تحقیق و تخریج اور مضامین و مقالہ نگاری کو مرکزی حیثیت حاصل ہے جبکہ لینگویج

کورسز اردو، عربی ،فارسی اور انگریزی زبانوں پر مہارت بھی نصاب کا حصہ ہے اسی طرح شارٹ کمپیوٹر کورسز،ریاضی،جنرل سائنس ، اور مطالعہ پاکستان

کو بھی نصاب کا حصہ بنایا گیا ہے۔مرکزی مجلس شوریٰ کے اجلاس میں صاحبزادہ حامد رضا،صاحبزادہ محسن رضا ا ور پیر سید محفوظ مشہدی خصوصی

مبصر کے طور پر شرکت کی اجلاس میں مرکزی شوریٰ کے نمائندگان صاحبزادہ محمد حسین رضا (فیصل آباد)ڈاکٹر مفتی محمد حسیب (لاہور) قاری فیض بخش

رضوی (ملتان) قاضی عبد الخبیر (راولپنڈی) مفتی محمد اقبال (بلوچستان) ڈاکٹر شمس الرحمان (کے پی کے) مفتی وسیم رضا (آزاد کشمیر) پیر غلام رضوانی

جیلانی (سندھ) مفی گلزار نعیمی (اسلام آباد) مولانا راشد رضوی (سیالکوٹ) صاحبزادہ ریاض احمد اویسی (بہاولپور) قاری محمد یعقوب رضوی

(وہاڑی)صاحبزادہ عطاء المصطفی ٰ (فیصل آباد) صاحبزادہ معاذ المصطفیٰ(لاہور)

اور دیگر نے شرکت کی۔

علوم و فنون پر مشتمل

ڈاکٹر وحید قریشی بطور محقق

قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں