شمسی کورونا کی تصاویر 81

چینی ساختہ دوربین نے شمسی کورونا کی تصاویرلے لیں

Spread the love

کن منگ(صرف اردو آن لائن نیوز) شمسی کورونا کی تصاویر

چینی سائنسدانوں نے ملکی ساختہ دوربین آلے کے ذریعہ سورج کی گرم، باریک اورانتہائی بیرونی تہہ ،کورونا کی کامیابی سے تصاویرلینے کااعلان کیا ہے۔کورونا

تہہ کے مشاہدہ کیلئے سورج کی مرکزی سطح سے آنیوالی روشنی کو روکنے کی خاطر50ملی میٹراندرونی قطرکی دوربین کوچین کے جنوب مغربی صوبے

سیچھوان کے خوداختیارپریفیکچرگانزی تبتن کی کاونٹی ڈاوچھینگ میں ایک4ہزار800میٹر بلند پہا ڑ پر نصب کیاگیا۔چینی اکیڈمی آف سائنسز(سی اے

ایس)کے ماتحت یوننان رصد گاہ کے کورونا گراف پراجیکٹ کے سربراہ لِن جون نے کہا کورونا گراف دوربین کی ایجاد سے پہلے سائنسدان صرف سال میں لگنے

والے مکمل سورج گرہن کے ذریعے جب چاند کا سایہ سورج کے چمکدار اندرونی حصے کو ڈھانپ لیتا اور اس کی بیرونی تہہ نمودار ہوتی اس وقت ہی

سورج کے اوپری حصے کا مشاہدہ کرسکتے تھے۔لِن جون نے کہا کوروناگراف دوربین کے ذریعے سورج کے اس فطری مظہر کی مصنوعی تصویر کشی کے

لئیدوربین کے اندرایک سرکلر ماسک لگایا جاتا ہے جو سورج کی تیز آنیوالی

روشنی کوروکتا ہے۔

لئیدوربین کے اندرایک سرکلر ماسک لگایا جاتا ہے جو سورج کی تیز آنیوالی

روشنی کوروکتا ہے۔

شمسی کورونا کی تصاویر

ڈاکٹر وحید قریشی بطور محقق

قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں