35

بھارت میں رخصتی کے وقت زیادہ رونے سے دلہن ہلاک

Spread the love

رونے سے دلہن ہلاک

نئی دہلی(صرف اردو آن لائن نیوز) بھارتی ریاست اوڈیشا میں رخصتی کے وقت مسلسل رونے سے دلہن کو دل کا دورہ پڑگیا جس کے نتیجے میں دلہن کی موت

واقع ہوگئی۔بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست اڑیسہ کے علاقے سونپور میں شادی کی تقریب میں اس وقت صف ماتم بچھ گئی جب عین رخصتی کے وقت زیادہ

رونے کی وجہ سے دلہن کی موت واقع ہوگئی۔ڈاکٹرز کا کہنا تھا کہ دلہن کی موت حرکت قلب بند ہونے کی وجہ سے ہوئی، روتے روتے دلہن کی ہچکی بندھ گئی

تھی اور کبھی کبھی ایسا ہوتا ہے کہ اس کا اثر دل پر بھی پڑتا ہے۔اہل خانہ کا کہنا تھا کہ دلہن روزی کے والد کا چند ماہ قبل ہی انتقال ہوا تھا اور وہ باپ کی اچانک

موت کی وجہ سے شدید ذہنی دباو میں تھی اسی لیے شادی کے تمام انتظامات بھی ماموں نے کیے تھے۔پولیس کا کہنا تھاکہ دلہن کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے

بھیج دیا ہے، رپورٹ آنے کے بعد تفتیشی عمل کو آگے بڑھایا جائے گا۔

بھیج دیا ہے، رپورٹ آنے کے بعد تفتیشی عمل کو آگے بڑھایا جائے گا۔

رونے سے دلہن ہلاک

ڈاکٹر وحید قریشی بطور محقق

قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں