26

ڈسکہ الیکشن ،پہلے سے بہتر منصوبہ بندی کیساتھ الیکشن لڑینگے ،حمزہ شہباز

Spread the love

پہلے سے بہتر منصوبہ

لاہور(صرف اردو آن لائن نیوز) پاکستان مسلم لیگ (ن) نے ڈسکہ کے ضمنی

انتخاب کے لئے رانا ثنااﷲ،احسن اقبال اورارمغان سبحانی کو خصوصی ٹاسک

سونپ دیا ،مہم کو پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز خود مانیٹر کریں گے۔پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز کی زیر صدارت

مرکزی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن میں اہم اجلاس ہوا جس میں میں 18مارچ کوڈسکہ

میں ہونے والے ضمنی انتخاب کے حوالے سے حکمت عملی بارے غورکیا گیا۔اجلاس میں احسن اقبال ،رانا ثنااﷲ اور خواجہ سعد رفیق سمیت دیگرنے شرکت کی

جبکہ امیدوار نوشین افتخار کو بھی آن بورڈ لیا گیا۔ اجلاس میں سیالکوٹ سے تعلق رکھنے والے پارٹی کے تمام ارکان قومی و صوبائی اسمبلی کو ضمنی انتخاب کے

حوالے سے ڈیوٹیاں سونپ دی گئی ہیں جبکہ حمزہ شہباز شریف سارے عمل کو خود مانیٹر کریں گے ۔ڈسکہ ضمنی انتخا ب میں رانا ثنااﷲ،احسن اقبال اورارمغان

سبحانی کو خصوصی ٹاسک دیا گیا۔ اس موقع پرگفتگو کرتے ہوئے حمزہ شہباز شریف نے کہا کہ ڈسکہ کی نشست کوبھاری مارجن سے جیتنا ضروری ہے۔پہلے

سے بہتر منصوبہ بندی کے ساتھ انتخاب لڑیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ جب نالائق حکمران عوام کی فلاح و بہبود کیلئے کچھ نہیں کرتے تو پھر عوام ضمنی اورسینٹ

انتخابات جیسے فیصلے دیتے ہیں ،حکمران پونے تین سالوں میں کوئی ایک بھی میگا پراجیکٹ دکھا دیں،ہمارے دور حکومت میں معیشت کی گروتھ 5.8فیصد تھی

جبکہ آج صفر ہے۔ انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم کی قیادت حکومت کے مستقبل کا فیصلہ کرے ۔انہوں نے کہا کہ لوگ مہنگائی اور بے روز گاری کیوجہ سے فاقوں

پر مجبور ہیں جبکہ حکمران سب اچھا کی رپورٹ دے رہے ہیں۔

حمزہ شہباز

پہلے سے بہتر منصوبہ

ڈاکٹر وحید قریشی بطور محقق

قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں