کورونا وائرس سے مزید 36

کوروناسے مزید 22 افرادجاں بحق،1592میں وائرس کی تصدیق

Spread the love

کوروناسے مزید 22

اسلام آباد، لاہور (صرف اردو آن لائن نیوز) عوام کی لاپرواہی بڑے نقصان کا پیش خیمہ بننے لگی، کورونا وائرس متحرک ہونے سے مزید 22 افراد جان کی بازی

ہار گئے۔ اموات کی تعداد13 ہزار 227 ہو گئی۔ گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران ایک ہزار 592 افراد میں کورونا کی تصدیق ہوئی۔این سی او سی کے تازہ

اعدادوشمار کے مطابق کورونا سے اب تک متاثر ہونے والے افراد کی تعداد 5 لاکھ 92 ہزار 100ہو گئی جبکہ ایکٹو کیسز کی تعداد 18 ہزار 415 تک جا

پہنچی۔ لاپرواہی کا نتیجہ مسلسل اموات کا سبب بن رہا ہے، ملک بھر میں اموات کی مجموعی تعداد 13 ہزار 227 ہوگئی ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران ایک

ہزار 592 افراد میں کورونا کی تصدیق ہوئی۔ ایکٹو کیسز کی تعداد 18 ہزار415 تک جا پہنچی۔نیشنل کمانڈ اینڈ ا?پریشن سینٹر کے مطابق ایک ہزار 609 مریضوں

کی حالت تشویشناک ہے تاہم 5 لاکھ 60 ہزار 458 مریض صحت یاب بھی ہو چکے ہیں۔ سندھ میں 2 لاکھ 59 ہزار 855، خیبرپختونخوا 74ہزار027 ، پنجاب

میں ایک لاکھ 77ہزار823،اسلام آباد 45 ہزار 740، بلوچستان میں 19 ہزار117 اور ا?زاد کشمیر میں 10 ہزار 579 مریض ہیں جبکہ گلگت بلتستان میں

مریضوں کی تعداد 4 ہزار 959 ہو گئی۔ گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 34 ہزار347 جبکہ ملک بھر میں اب تک92 لاکھ 46 ہزار 827 افراد کے کورونا

ٹیسٹ کئے جا چکے ہیں۔کورونا کیسز میں اضافے کے پیش نظر پنجاب کے7

اضلاع کے تعلیمی اداروں میں غیرنصابی سرگرمیوں پر پابندی عائد کردی گئی۔

پنجاب خصوصاً لاہور میں کورونا کیسز روز بروزبڑھنے لگے ہیں،گزشتہ24 گھنٹوں کے دوران صوبے میں 815 اور صرف لاہور میں 526 نئے کیسز

رپورٹ ہوئے ہیں۔صوبے میں خاتون ٹیچر سمیت 13ہلاکتیں بھی ہوئی ہیں جس کے بعد محکمہ تعلیم پنجاب نیکورونا کیسز بڑھنے پر 7 اضلاع کیتعلیمی اداروں

میں غیر نصابی سرگرمیوں پر پابندی لگا دی ہے۔ان اضلاع میں لاہور ،گجرات ، ملتان ، راولپنڈی اور فیصل آباد شامل ہیں، محکمہ تعلیم نے نوٹی فکیشن جاری

کردیا ہے۔گورنمنٹ گرلز ہائی اسکول بھوگن کے چار خواتین اساتذہ کے کرونا وائرس میں مبتلا ہونے پر اسکول کو بند کردیا گیا ، تفصیل کے مطابق لاہور کے

گورنمنٹ گرلز ہائی اسکول بھوگن کے 4اساتذہ میں کرونا وائرس کی تصدیق ہوگئی اسکول ٹیچرز کے کرونا وائرس میں مبتلا ہونے پر انتظامیہ کی جانب سے

آئندہ 10 روز کیلئے اسکول کو بند کردیا گیا ہے جبکہ چاروں متاثرہ اساتذہ کو

قرنطینہ میں رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

کوروناسے مزید 22

ڈاکٹر وحید قریشی بطور محقق

قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں