آج کا دن 54

آج کا دن کیسا رہے گا

Spread the love

آج کا دن

حمل
آپ کے لئے اس وقت تک حالات ٹھیک نہیں ہو سکتے جب تک آپ سچی توبہ سے کام نہیں لیتے اور سیدھے صاف راستے پر نہیں چلتے خاص طور پر اپنے دل کے معاملات کو قابو میں نہیں لاتے۔ حالات کی خرابی کے آپ خود ذمہ دار ہیں اور الزام تقدیر کو دیتے ہیں ابھی بھی وقت ہے لوٹ آئیں۔ اﷲ کا در کھلا ہوا ہے۔ زندگی بدل جائے گی اور ان شاء اﷲ آخرت بھی سنور جائے گی۔
ثور
آپ کو اب منزل قریب آنے کے اثرات محسوس ہونے لگے ہوں گے اور جس بھی طرف سے عرصۂ دراز سے رکاوٹوں کا سلسلہ جاری تھا، ان شاء اﷲ وہ اب کم ہو سکے گا۔ خاص طور پر روز گار اور اولاد کے حوالے سے جاری پریشانیاں ختم ہونے کے قریب ہیں۔ خواہشمند افراد کے رشتے کی بات بھی طے ہو سکے گی اور ناراض لوگ بھی زندگی میں واپس لوٹ سکتے ہیں، ان شاء اﷲ۔
جوزہ
خانگی مسئلے آپ نے اپنے سر پر سوار کئے ہوئے ہیں ان سے نجات پا لیں تو اچھا ہے ،ان سارے معاملات کو اﷲ پاک کے حوالے کر دیں۔ وہ خود ہی آسانیاں دے گا۔ آپ بس ہر صورت میں اپنے روز گار کی طرف محنت اور لگن سے واپس آئیں۔ آج کل اس میں بڑا فائدہ ملنے کا امکان ہے ، مستقبل کے حوالے سے بھی ان دنوں میں اٹھایا گیا قدم ساری زندگی پر بھاری ہو سکتا ہے۔
سرطان
جن لوگوں نے اپنی موجودہ جگہ کو تبدیل کرنا ہے وہ ابھی ایسا مت کریں صورت حال ان دنوں آپ کے حق میں نہیں ہے۔ ابھی انتظار کریں۔ آگے چل کر جب بہتری آئے گی تو سب کچھ خودبخود ہو جائے گا۔ اس وقت نوکری میں تبدیلی کا امکان، اولاد سے فائدہ اور سفر کا راستہ بھی امید ہے اب کھل جائے گا اور آپ بگڑی ہوئی صحت کی بحالی بھی دیکھ سکیں گے۔
اسد
جن افراد نے سفر کرنا ہے وہ کر سکتے ہیں، خواہشمند افراد کے رشتے کی بات طے ہو سکتی ہے۔ البتہ مرضی کی جگہ پر شادی ممکن نہیں ۔ محبت جیسے معاملے میں ناکامی ہے، وراثتی امور میں بہتری حاصل ہونے کا امکان ہے۔ قبضہ کرنے والے خودبخود پیچھے ہٹ جائیں گے جو لوگ کسی سلسلے میں پیسوں کی تلاش میں تھے، وہ اب غیبی امداد ملتے ہوئے دیکھیں گے۔
سنبلہ
رشتوں کی نوعیت کو سمجھ کر چلیں سب مطلب پرست تو نہیں ہیں مگر آپ صرف وہی وعدہ کریں جو پورا کر سکتے ہیں۔ ان دنوں ذرا سی غلطی بڑے نقصان کا سبب بن سکتی ہے، خاص طور پر راز دار زیادہ نقصان دے سکتے ہیں جو لوگ کسی کے عشق میں مبتلا ہیں، وہ ناکامی سے دو چار ہو سکتے ہیں اور جن افراد نے اپنی جگہ بدلنے کا پروگرام بنایا ہے، وہ اس میں کامیاب بھی ہو سکتے ہیں۔
میزان
غصہ بہت زیادہ آتا ہے طبیعت میں بے چینی کا عنصر بھی شامل ہے اور جو لوگ اپنی مرضی پوری نہیں کر پاتے وہ زیادہ ٹینشن میں آ جاتے ہیں۔ مالی طور پر بھی مشکلات اور اولاد یا کسی اور بڑی بات کو لے کر سارا دن سوچوں میں گزر جاتا ہے۔ ان حالات میں آپ بسم اﷲ الرحیم الرحمن 786 مرتبہ روزانہ پڑھیں اور حسب توفیق لوگوں کی مدد کریں۔ یہ عمل اگر روزانہ ہو تو زیادہ بہتر ہے۔
عقرب
خود کو برے کاموں سے روکیں اور توبہ کریں بے شک اﷲ تو دیکھ رہا ہے آپ کے اندر ایک نکتے کے برابر بھی میل ہے تو کامیابی ملنا مشکل ہے، دعا بھی پوری نہ ہو سکے گی۔ اس وقت اپنوں کی طرف سے مخالفت کا سلسلہ بھی جاری ہے اور آپ کے پیچھے بھی لوگ آپ کو اچھا نہیں سمجھتے مگر رجوع الٰہی آپ کو ہر مشکل سے نکال کر لوگوں کی نگاہ میں عزت اور بلند مقام عطا فرما ئے گا۔
قوس
من پسند جگہ رشتہ طے پا جانے کا امکان ہے۔ کاروباری حضرات جو عرصہء دراز سے اپنے کام کے حوالے سے پریشان تھے اس میں حیران کن بہتری محسوس کریں گے۔ اور جو کام کل تک مشکل لگ رہا تھا، وہ اب آسان بھی ہوگا۔ بس حلال اور حرام کی پہچان رکھیں۔ نماز میں دل لگائیں۔ آپ اﷲ کو یاد کریں وہ آپ کو یاد کرے گا، یہ دن کچھ بڑی قسم کی تبدیلیوں کو بھی لے کر نمودار ہو رہے ہیں۔
جدی
نوکری میں تبدیلی کا امکان ہے، ملازمت کی تلاش کرنے والوں کو خوشخبری مل سکتی ہے۔ جو لوگ کاروباری ہیں، ان کو سابقہ نقصان کا ازالہ نصیب ہو سکتا ہے اور جس کوشش میں لگے ہوئے ہیں، اس میں خاص کامیابی کا چانس موجود ہے۔ پراپرٹی یا وراثتی امور میں آپ کو وہ رقم مل سکتی ہے، جس کی امید بھی نہیں تھی اور صحت کے حوالے سے بھی ان شاء اﷲ لاحق پریشانی اب ختم ہو گی۔
دلو
آپ جس کوشش میں لگے ہوئے ہیں، میرا نہیں خیال کہ اس میں کوئی خاص کامیابی ملے گی، اس کے ساتھ ساتھ پرانے کام کو جاری رکھیں، امید تو ہے کہ یہ آپ کے لئے فائدہ مند ثابت ہو سکتا ہے اس وقت دشمن بھی کچھ چالیں چل رہے ہیں مگر آپ کی حفاظت بھی میرا اﷲ کرے گا۔ آپ کو ان سے بچا لے گا۔ آپ بس اپنی نیت کو بالکل صاف رکھیں، ابھی شرارتی بچہ آپ کے اندر موجود ہے۔
حوت
نظر بد جیسی صورتِ حال لگ رہی ہے، سارا دن زبان پر درود شریف کا ورد جاری رکھا کریں اور دل لگا کر نماز پڑھیں۔ ہو سکے تو غریبوں کے گھر راشن بھی پہنچا دیں۔ اس عمل کا بڑا فائدہ ہو گا۔ ان دنوں آپ کاوقت جو موبائل میں گھسے رہنے میں گزرتا ہے، اس سے نجات حاصل کر لیں اور اپنے روزگار پر جس قدر ممکن ہو توجہ دیں۔ کوئی خاص بات ضرور ہے جو اس ہفتے فائدہ مند ہو سکتی ہے۔

آج کا دن

ڈاکٹر وحید قریشی بطور محقق

قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں