43

پی ڈی ایم کے تین بڑوں کا رابطہ ،وزیر اعظم کے اعتماد کے ووٹ سے لا تعلق رہنے کا فیصلہ

Spread the love

تین بڑوں کا رابطہ

اسلام آباد (صرف اردو آن لائن نیوز )پاکستان ڈیموکریٹک کے تین بڑوں نے وزیر اعظم کے ایوان سے اعتماد کے ووٹ کے معاملے پر لاتعلق رہنے ،حکومت

گرانے کیلئے تمام آپشنز کااستعمال اور سربراہی اجلاس بلانے پر اتفاق کیا ہے ۔ذرائع نے بتایا کہ سابق صدر آصف علی زرداری نے مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز

شریف اور پی ڈی ایم کے سربراہ سے ٹیلی فونک رابطے کئے ہیں اور انہیں سینیٹ الیکشن میں کامیابی پر مبارکباد اور آئندہ کی حکمت عملی پر تبادلہ خیال کیا

ہے ۔ذرائع نے بتایا کہ آصف علی زرداری نے قائد ن لیگ نواز شریف کو تجویز دی ہے کہ پی ڈی ایم وزیراعظم کے اعتماد کے ووٹ کے عمل کا حصہ نہ نہیں

بنے گی ،اعتماد کا ووٹ حاصل کرنا عمران خان کا مسئلہ ہے ہم اس سے لاتعلق رہیں گے ، مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف نے سابق صدر کی اس تجویز پر

اتفاق کیا ہے ۔بعد ازاں سابق صدر آصف علی زرداری نے مولانا فضل الرحمن سے رابطہ کرکے آئندہ کی حکمت عملی پر تبادلہ خیال کیا ہے ،دونوں رہنماؤں نے

یوسف رضا گیلانی کی کامیابی کا تسلسل آگے لیکرچلنے پراتفاق کیا ہے، دونوں رہنماؤں کے درمیان اعتماد کا ووٹ لینے کے معاملے پر بھی بات چیت ہو ئی ،

دونوں رہنماؤں نے ا عتماد کے ووٹ لینے کا حکومتی فیصلہ مسترد کرتے ہوئے کہا کہ زیراعظم کواعتماد کا ووٹ لینے کی ضرورت نہیں وہ پہلے ہی اعتماد

کھوچکے ہیں اب صرف استعفی دیں۔ ذرائع کے مطابق آصف زرداری کے رابطوں میں تینوں رہنماؤں نے حکومت گرانے کیلئے تمام آپشنز استعمال کرنے

اور پی ڈی ایم کا سربراہی اجلاس بلانے پر اتفاق کیا ہے۔

تین بڑوں کا رابطہ

ڈاکٹر وحید قریشی بطور محقق

قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں