آج کا دن 53

آج کا دن کیسا رہے گا

Spread the love

آج کا دن

برج حمل ، سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل

آپ کو اپنے لئے آسانیاں محسوس ہوں گی اور جو کام کل تک مشکل لگ رہا تھا۔ حیران کن طریقے سے وہ آسان ہو جائے گا۔کچھ رقم کا بندوبست بھی ہو جانے کی امید موجود ہے۔

برج ثور، سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی

آپ جس بھی بات کو لے کر کافی دنوں سے پریشان تھے۔ اس کا حل نکل آئے گا۔ آپ کو شاہد اندازہ نہیں ہے کہ جب جب آپ نے توبہ سے کام لیا، آپ کے تمام راستے کھل گئے۔

برج جوزہ، سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون

صورت حال بدستور خراب ہے۔ آپ کسی پکڑ میں آنے لگتے ہیں۔ سورة حشر کی آخری تین آیات کو صبح و شام پڑھ کر خود پر پھونک لیں۔ حالات حیران کن طریقے سے بہتر ہو جائیں گے۔

برج سرطان، سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی

سب اپنے اور غیر ساتھ چھوڑ رہے ہیں۔ صورت حال بالکل بھی حق میں نہیں ہے۔ اس کی وجہ آپ کو معلوم ہے۔ اب بھی وقت ہے اپنی غلطیوں کی اصلاح کر لیں ورنہ دیر ہو جائے گی۔

برج اسد، سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست

محنت رنگ لائے گی اگر نیت نیک رکھی تو ان شاءاللہ۔ اب آپ آزمائشی دور سے نکلتے جا رہے ہیں۔ لگتا ہے کوئی پرانی محنت رنگ لا رہی ہے۔ بس ذکر الٰہی کثرت سے کریں۔

برج سنبلہ ، سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر

آپ کو جب بھی موقع ملا آپ نے پھر دوبارہ پرانی ڈگر پر چلنے کی کوشش کی جو کہ بنے بنائے کام کو خراب کر دیتی ہے۔ توبہ کرکے آپ ایک مرتبہ محنت کریں صورت حال بہتر ہو سکتی ہے۔

برج میزان ، سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر

آپ کو جس طرف سے پریشانی آ رہی تھی۔ انشاءاللہ اب وہ رک جائے گی۔ آج کا دن اب صورت حال کو ٹھیک کرنے میں بحکم اللہ مددگار ہوگا اور نئی خبر بھی ملے گی۔

برج عقرب ، سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر

جکڑن ہے بھی تو بدنظری کی صورت میں ہو سکتی ہے۔ آپ اپنا صدقہ دیں اور سات سات بار سورئہ فلک اور الناس اول آخر درود شریف کے پڑھ کر خود پر روزانہ پھونکیں۔

برج قوس ، سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر

نحوست کیوں ہے اور کس بات کی ہے۔ کس جگہ غلطی ہو گئی ہے۔ اگر سمجھ میں نہیں آ رہا تو توبہ کر لیں اور راشن کی صورت میں صدقہ دے دیںامید ہے اس سے نجات ملے گی۔

برج جدی ، سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری

اب حالات بدل رہے ہیں۔ اپنے غیر ہو رہے ہیں اور لالچ کا عنرص بھی اس میں دکھائی دے رہا ہے۔ کچھ دنوں کے لئے خود کو ان سے دور کر لیں اور بالکل خاموش ہو جائیں۔

برج دلو ، سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری

جو لوگ تبادلے کا انتظار کر رہے تھے ان شاءاللہ ان کے لئے اچھی خبریں ہیں اور جن افراد نے روزگار کے حصول کے لئے کوشش کی ہوئی ہے، ان کو اہم اطلاع ملے گی۔

برج حوت ، سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ

استخارہ کرلیں اور اپنی سابقہ زندگی کا از سر نو جائزہ لیں۔ اللہ نے چاہا تو آپ کو اچھی خبریں ہی ملیں گی۔ اگر آپ نے ان سے ہونے والی غلطیوں کی اصلاح کر لی تو وہ بھی جلد۔

آج کا دن

ڈاکٹر وحید قریشی بطور محقق

قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں