44

گیلانی کی کامیابی عوام کی فتح، مریم

Spread the love

گیلانی کی کامیابی

اسلام آباد (صرف اردو آن لائن نیوز) مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے

پی ڈی ایم کے امیدوار یوسف رضا گیلانی کی فتح پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے اسے عوام کی فتح قرار دیدیا ۔سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری بیان

میں مریم نوازنے لکھا اﷲ تعالی کا شکر ہے جس نے پی ڈی ایم کو فتح دی۔ جعلی مینڈیٹ عوام کے نمائندوں نے واپس چھین لیا، اپنے ہی لوگوں نے دباؤ کے باوجود

آٹا چور، چینی چور، بجلی چور ، ووٹ چور عوام کے مجرم عمران خان کو ووٹ دینے سے انکار کر دیا۔ تمہارے پاس اب وزیراعظم ہاؤس پر قابض رہنے کا کوئی

جواز نہیں ہے ۔ ووٹ چور کرسی چھوڑ۔ان کا کہنا تھا یوسف رضا گیلانی صاحب اور پی ڈی ایم کو بھی دلی مبارکباد، مسلم لیگ ن کے ممبران قومی اسمبلی کو بھی

مبارکباد اور شاباش،جنہوں نے نواز شریف کے فیصلے اور بیانیہ کا مان رکھا، جھکنے اور بکنے سے انکار کر دیا۔ شاباش مسلم لیگ ن ! مستقبل آپ کا ہے۔ انشاء

اﷲ

مبارکباد اور شاباش،جنہوں نے نواز شریف کے فیصلے اور بیانیہ کا مان رکھا، جھکنے اور بکنے سے انکار کر دیا۔ شاباش مسلم لیگ ن ! مستقبل آپ کا ہے۔ انشاء

اﷲ

مریم نواز

گیلانی کی کامیابی

ڈاکٹر وحید قریشی بطور محقق

قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں