42

وزیر اعظم اعتماد کا ووٹ لیں گے

Spread the love

اسلام آباد (صرف اردو آن لائن نیوز) وزیر اعظم اعتماد کا ووٹ

سینیٹ انتخابات میں قومی اسمبلی سے پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے امیدوار یوسف رضا گیلانی کی کامیابی کے بعد وزیر اعظم عمران خان نے

پارلیمنٹ سے اعتماد کا ووٹ لینے کا فیصلہ کرلیا۔اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر خارجہ شاہ محمود کا کہنا تھا کہ علی حیدر گیلانی کا چہرہ، آواز

اور ان کی حرکتیں عوام کے سامنے ہیں۔انہوں نے اعلان کیا کہ پارٹی اور

وزیراعظم عمران خان نے فیصلہ کیا ہے کہ اس ایوان سے اعتماد کا ووٹ لیں گے۔ان کا کہنا تھاکہ متفقہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ عمران خان ایوان سے اعتماد کا ووٹ

لیں گے، اور واضح ہوجائے گا کون کہاں کھڑا ہے؟ آج کا دن جمہوریت کیلئے افسوس کا مقام ہے جو جمہوریت کے علمبردار تھے انہوں نے جمہوری قدروں کو

روندا ہے۔ وزیر خارجہ کا کہنا تھاکہ ہم اپنے نظریے پر قائم ہیں ، یہ یکجا ہو گئے ان میں کوئی مطابقت نہیں یہ فرار کی سیاست کرتے ہیں، ہم اس فرار کی سیاست

کو دفن کرکے دم لیں گے، وزیراعظم کا حوصلہ ہے ارکان کی باتیں سنتے ہیں، اگر ارکان ناراض تھے تو کھل کر چلے جاتے۔شاہ محمود قریشی کا کہنا تھاکہ حق

کی لڑائی ہم لڑتے رہیں گے۔وفاقی حکومت نے سینیٹ انتخابات میں یوسف رضا گیلانی کی جیت کو چیلنج کرنے کا اعلان کردیا۔ ہارس ٹریڈنگ کا الزام بھی لگادیا،

دوبارہ گنتی میں بھی حکومتی امیدوار ہار گیا۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں معاون خصوصی شہباز گل نے کہا کہ غیر حتمی طور پر

7 ووٹ مسترد ہوئے ہیں ، پانچ ووٹ کا فرق ہے ، ابھی اس نتیجہ کو چیلنج کریں گے جبکہ پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر فیصل جاوید نے اپنے موقف میں کہا

کہ اسلام آباد کی نشست پر بڑے پیمانے پر ہارس ٹریڈنگ ہوئی ماضی کے سارے ریکارڈ ٹوٹ گئے ہیں ، تمام معاملات کی تحقیقات ہونی چاہیئے کیوں کہ خواتین کی

نشست سے پی ٹی آئی کی فوزیہ ارشد جیت گئی ہیں۔تحریک انصاف کے مرکزی رہنما سینیٹر فیصل جاوید نے اپوزیشن کوچیلنج کیا ہے کہ اپوزیشن جرات کرے اور

وزیراعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد لیکر آئے، عمران خان کوسب جانتے ہیں

وہ ایسے معاملات سے مایوس نہیں ہوتے۔

وزیر اعظم اعتماد کا ووٹ

ڈاکٹر وحید قریشی بطور محقق

قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں