36

اپوزیشن ایسا دھماکہ کریگی لوگ 28مئی کو بھول جائیں گے،سرداراخترمینگل

Spread the love

اپوزیشن ایسا دھماکہ کریگی

کوئٹہ(صرف اردو آن لائن نیوز) بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ سرداراخترجان

مینگل نے کہاہے کہ اپوزیشن سرپرائز میں ایسا دھماکہ کریگی کہ لوگ 28مئی کا

دھماکہ بھول جائیں گے ،ہمیں اقتدار کی بھوک نہیں اور نہ ہی مسئلہ سیٹوں کا ہے

اصل مسئلہ آئین کی بالادستی اور قومی برابری کاہے ،حکمرانوں نے طاقت کے

ذریعے مخالفین کو دباؤ میں لانے کی کوششیں کی لیکن ناکام رہیں ، ہمیں سیاست

سے دور رکھنے کی کوشش کی گئی جمہوری عمل سے دور ہٹانے کی کوشش کی

گئی بلوچستان کے جملہ حقوق کی بات کرنے پر لاشیں تحفے میں دیں اور پابند

سلاسل کیا گیا،حکمرانوں نے مسائل کے حل کی بجائے اپنے اقتدار کو تحفظ دینے

کی کوشش کی ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز ایم پی اے ہاسٹل میں

شمولیتی پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر مرکزی

سیکرٹری جنرل سینیٹرڈاکٹر جہانزیب جمالدینی، ملک نصیر احمد شاہوانی،

مرکزی سیکرٹری اطلاعات آغا حسن بلوچ، اختر حسین لانگو، ثنا بلوچ، بابو رحیم

مینگل، احمد نواز بلوچ، زینت شاہوانی،شکیلہ نوید، میر اکبر مینگل، حمل کلمتی،

ٹائٹس جانسن ،سینیٹ امیدوار ساجد ترین ایڈووکیٹ و دیگر بھی موجود تھے۔ سردار

اختر جان مینگل نے کہا کہ ہمیں سیاست سے دور رکھنے کی کوشش کی گئی

جمہوری پروسس سے دور ہٹانے کی کوشش کی گئی جملہ حقوق کی بات کرنے پر

لاشیں تحفے میں اور پابند سلاسل کیا گیا مہنگائی نے عوام کو کفن پہنانے تک

مجبور کیا حکمرانوں نے اقتدار بچانے کیلئے آئینی ترامیم کی لیکن عوام کیلئے

کچھ نہیں کیا مہنگائی کنٹرول ہیں نہ مسائل کم ہوئے لوگ کوئٹہ میں کئی دنوں تک

اپنے پیاروں کی لاشوں کے ہمراہ سراپا احتجاج ہے یہ وہ خطہ ہے جہاں اجتماعی

قبریں ملیں لیکن آئین کے پاسبان ہمیں یہ نہیں بتا سکے کہ ان لاپتہ افراد کے

پیچھے کون لوگ ہیں ان نامعلوم لوگوں کو سلیمانی ٹوپی پہنائی گئی جو کسی کو

نظر نہیں آتے ۔ حکومت میں شامل جماعت کے رہنما کو اغوا کیا اور مہینوں بعد

لاش ملی ہم صرف مذمت ہی کر سکے ۔اس سے قبل بلوچستان نیشنل پارٹی(عوامی)

کی سینیٹ امیدوار برائے خواتین نشست نسیمہ احسان شاہ نے بی این پی بلوچستان

نیشنل پارٹی کے سربراہ سردار اختر جان مینگل کی سربراہی میں بی این پی

(عوامی )سے مستعفی ہو کر بی این پی مینگل میں شمولیت کااعلان کیا۔

اختر مینگل

اپوزیشن ایسا دھماکہ کریگی

ڈاکٹر وحید قریشی بطور محقق

قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں