گلیڈی ایٹرز فتح کے 50

گلیڈی ایٹرز فتح کے ذائقے سے محروم، یونائیٹڈ نے ہرا دیا

Spread the love

گلیڈی ایٹرز فتح کے

لاہور (صرف اردو آن لائن نیوز) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 2021ء

کے چھٹے ایڈیشن کے دوران ٹاس جیت کر میچ میں کامیابی کی روایت برقرار ہے۔ ایونٹ کے 12 ویں میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو شکست

دیدی۔157 رنز کے ہدف کے تعاقب میں اسلام آباد یونائیٹڈ کی طرف سے اننگز کا آغاز پاؤل سٹرلنگ اور ایلکس ہیلز نے کیا، دونوں نے ابتدائی اوورز میں ہی

جارحانہ انداز اپنایا اور چاروں اطراف جارحانہ شارٹس کھیلے۔ دونوں کھلاڑیوں کے درمیان 76 رنز کی پارٹنر شپ بنی۔ اس پارٹنر شپ میں دونوں نے 35 گیندوں

کا سامنا کیا۔یونائیٹڈ کو پہلا نقصان 76 کے مجموعی سکور پر ایلکس ہیلز 23 رنز بنا کر زاہد محمود کی گیند پر بولڈ ہو گئے۔ پاؤل سٹرلنگ 93 کے مجموعی سکور

پر 56 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے، زاہد محمود نے ایک مرتبہ پھر وکٹ حاصل کی۔اس دوران کپتان شاداب خان اور وکٹ کیپر بیٹسمین روحیل نذیر نے ذمہ دارانہ

بیٹنگ کرتے ہوئے سکور کو آگے بڑھایا، 14.3 اوورز میں 130 رنز پر وکٹ کیپر بیٹسمین 34 سکور بنا کر سٹین کو وکٹ دے بیٹھے۔ شاداب خان 17 گیندوں پر

21 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ محمد حسنین نے وکٹ حاصل کی۔ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 2021ء کے 12 ویں میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے 4 وکٹوں کے

نقصان پر ہدف 17 ویں اوورز میں حاصل کیا۔ آصف علی 22 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔ زاہد محمود نے دو جبکہ ڈیل سٹین اور محمد حسنین کے حصے میں ایک

وکٹ آئی۔

گلیڈی ایٹرز فتح کے

ڈاکٹر وحید قریشی بطور محقق

قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں