ملتان سلطان لاہور قلندر 63

ملتان سلطان نے لاہور قلندر کو شکست دے دی

Spread the love

کراچی(صرف اردو آن لائن نیوز) ملتان سلطان لاہور قلندر

پی ایس ایل 6 کے ساتویں میچ میں ملتان سلطانز نے لاہور قلندرز کو 7 وکٹوں سے ہرادیا۔کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے گئے پاکستان سپر لیگ 6 کے

ساتویں میچ میں ملتان سلطانز نے لاہور قلندرز کو 7 وکٹوں سے شکست دیدی، ملتان کی ٹیم نے لاہور کا 158 رنز کا ہدف 16.2 اوورز میں حاصل کرلیا۔لاہور

کے قلندرز کے 158 رنز کے ہدف کے تعاقب میں ملتان کی جانب سے اننگز کا آغاز محمد رضوان اور کرس لن نے کیا تاہم کرس لن بغیر کوئی رن بنائے پویلین

لوٹ گئے جب کہ ون ڈاؤن آنے والے جیمس وینس بھی صرف 5 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے۔کپتان ملتان سلطانز محمد رضوان نے ایک بار پھر جارحانہ اور ذمہ دارانہ

اننگز کا مظاہرہ کرتے ہوئے صہیب مقصود کے ساتھ 110 رنز کی شراکت بنائی جس کے بعد محمد رضوان 76 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے جب کہ صہیب مقصود وکٹ

پر ڈٹے رہے اور صرف 41 گیندوں پر 61 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی

جس کی بدولت ملتان کی ٹیم نے 158 رنز کا ہدف 16.2اوورز میں حاصل کرلیا۔

ملتان سلطان لاہور قلندر

ڈاکٹر وحید قریشی بطور محقق

قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں