کینسر کا شکار مصری 49

کینسر کا شکار مصری ٹی وی پیش کارہ نے سرکے بال کھو دیے

Spread the love

قاہرہ (صرف اردو آن لائن نیوز) کینسر کا شکار مصری

مصر کی ایک ٹی وی پیش کارہ لینا شاکر نے ایک حیران کن خبر کے ذریعہ اپنے پیروکاروں کو حیرت میں ڈال دیا کہ انہیں

کینسر ہے۔لینا نے سوشل میڈیا کے ذریعے اپنی تصاویر بھی پوسٹ کی ہیں جن نہیں دکھایا گیا ہے کہ وہ اپنے بال کھو چکی ہیں۔ میڈیارپورٹس کے مطابق لینا کا

کہنا تھا کہ وہ اس خوفناک اور جان لیوا بیماری کا پوری قوت سے مقابلہ کریں گی۔براڈکاسٹر لینا شاکر نیل لائف چینل کے نیوز پیش کارہ اور پروگرام پیش کارہ ہیں۔

انہوںنے فیس بک پر اس کی بیماری کی تفصیلات بیان کیں۔ لینا کاکہنا تھا کہ بیماری کا کیمیائی علاج کروا رہی ہیں۔ انہوں نے اپنا طبی معائنہ کرایا تھا جس میں

انہیں کینسر کا شکار ہونے کی تشخیص ہوئی ہے۔لینا کا کہنا تھا کہ اس نے بحران پر کسی حد تک قابو پا لیا ہے۔ تصاویر پوسٹ کرنے کے ساتھ ساتھ لینا نے اپنے

مداحوں سے حمایت جاری رکھنے کی اپیل کی ہے۔لینا شاکر نے بتایا کہ وہ 11 سال اس بیماری کا شکار ہیں اور اپنے والدہ کیساتھ اس مشکل سے گذر رہی ہیں۔

تاہم کینسر کی رسولی کی سرجری کے عمل کے بعد اب اس کا تابکاری اور کیمیائی علاج جاری ہے۔ 43 سالہ ٹی وی براڈ کاسٹر کا کہنا تھا کہ وہ کینسر کا

شکار ہونے کے بعد کیموتھراپی اور ریڈیو تھراپی کے تمام مراحل سے گذر چکی

ہیں۔

کینسر کا شکار مصری

ڈاکٹر وحید قریشی بطور محقق

قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں