اداکارہ ایما واٹسن بریک 65

ہالی وڈ اداکارہ ایما واٹسن نے فلموں سے بریک لے لیا

Spread the love

اداکارہ ایما واٹسن بریک

نیویارک (صرف اردو آن لائن نیوز) ہالی وڈ اداکارہ و ماڈل ایما واٹسن نے فلموں

سے بریک لینے کا فیصلہ کرلیا۔ ان کی آخری فلم سال 2019 میں ریلیز ہوئی تھی۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق 30 سالہ ایما واٹسن کے ایجنٹ نے تصدیق کی ہے کہ

اداکارہ کسی نئی فلم کے لئے آفرز کو قبول نہیں کر رہیں کیونکہ وہ اپنی ذاتی

زندگی کو وقت دینا چاہتی ہیں۔ ان کے سوشل میڈیا اکاو?نٹس غیر فعال ہیں لیکن

کیریئر نہیں۔رپورٹس کے مطابق ایما واٹسن کم عمری سے ہی فلموں میں اداکاری

کر رہی ہیں اور وہ اب کورونا وائرس کی وبا کے خاتمے تک اپنی ذاتی زندگی پر

توجہ دینا چاہتی ہیں۔دوسری جانب اداکارہ کی اپنے دوست کے ساتھ منگنی کی بھی

قیاس آرائیاں کی جا رہی ہیں تاہم اس کے حوالے سے باضابطہ طور پر دونوں کی

جانب سے کوئی بیان سامنے نہیں آیا ہے۔ایما واٹسن کی مشہور فلموں میں ‘ہیری

پوٹر’ ،’بیوٹی اینڈ دی بیسٹ’ ، ‘لٹل وومن’ اور دیگر شامل ہیں۔,

ایما واٹسن کی مشہور فلموں میں ‘ہیری

پوٹر’ ،’بیوٹی اینڈ دی بیسٹ’ ، ‘لٹل وومن’ اور دیگر شامل ہیں۔

اداکارہ ایما واٹسن بریک

ڈاکٹر وحید قریشی بطور محقق

قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں