39

کارکردگی قابل تعریف, پاکستان کو گرے لسٹ میں برقرار

Spread the love

پاکستان گرے لسٹ میں

پیرس (صرف اردو آن لائن نیوز) فنانشل ایکشن ٹاسک فورس نے پاکستان کی گرے

لسٹ کی حیثیت برقرار رکھتے ہوئے اسے جون تک مہلت دیتے ہوئے کہا ہے اس

کی کارکردگی بلیک لسٹ میں لے جانیوالی نہیں، تاہم پاکستان کیلئے اہم ہے کہ وہ

مزید کارکردگی دکھائے۔اجلاس کے بعد فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کے صدر

ڈاکٹر مارکس پلیئر کا کہنا تھا پاکستان نے مسلسل کارکردگی دکھائی ہے، اس کے

ایکشن پلان کو سب نے سراہا ہے۔ پاکستان اپریل کے اجلاس میں زیر غور نہیں

آئے گا، مزید کارکردگی جون میں دیکھی جائیگی۔پریس کانفرنس میں بھارتی میڈیا

کے اوچھے ہتھکنڈے بھی جاری رہے، ایڈین صحافیوں نے پہلے تین سوال صر ف

پاکستان کے بارے میں ہی پوچھے۔ فیٹف صدر کا کہنا تھا منی لانڈرنگ میں کتنی

سزائیں ہوئیں اور کتنی نہیں ہوئیں، یہ اہم نہیں، اہم یہ ہے پاکستان نے منی لانڈرنگ

کی سزاؤں کیلئے قانون سازی بہتر کی ہے۔ پاکستان نے 27 میں سے 24 اہداف

پر عملدرآمد کرکے دکھایا ہے، تاہم پاکستان نے 3 اہداف پر عملدرآمد نہ ہونے کے

برابر کیا، اس لئے پاکستان مانیٹرنگ میں رہے گا۔ فیٹف کے نئے قوانین سابقہ کے

مقابلے میں زیادہ مشکل ہیں۔ عالمی ادارہ ورچوئل اثاثہ جات کی پڑتال بھی شروع

کر رہا ہے۔ کچھ ملکوں سے نئے سٹنیڈرز کو اپنانے میں چیلنجز ہیں۔مارکس پلیئر

نے کہا میری خواہش ہے پاکستان اہداف پر جلدی عملدرآمد کرے۔ یہ خوش آئند ہے

پاکستانی اداروں نے دہشت گردوں کی فنڈنگ کی نشان دہی کی۔فنانشل ایکشن

ٹاسک فورس کی رپورٹ میں پاکستان کی تعریف کرتے ہوئے کہا گیا کہ پاکستان

نے مربوط حکمت عملی سے کاؤنٹر فنانس ٹیرارزم کے حوالے سے بہترین کام

کیا۔رپورٹ میں کہا گیا ہے پاکستان کے قانون نافذ کرنیوالے اداروں نے ٹیرر فنانس

کی نشاندہی کیساتھ ساتھ ایکشن بھی لیا۔ پاکستان نے لسٹڈ افراد اور ان کے اداروں

کے اثاثوں کو منتقل ہونے سے روکا۔ پاکستان نے ان اثاثوں کو اپنی تحویل میں بھی

لیا۔ایف اے ٹی ایف اجلاس نے پاکستان کے اقدامات کی تعریف کرتے ہوئے کہا

پاکستان نے تما م ایکشن پلان پر ایک جامع لائحہ عمل اپنایا۔ 27 میں سے 24

پوائنٹس کے حوالے سے زبردست کام کیا۔ ایف اے ٹی ایف کا اگلا اجلاس جون

2021ء میں ہوگا۔

پاکستان گرے لسٹ میں

ڈاکٹر وحید قریشی بطور محقق

قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں