Dr.Sania Nishtar 45

احساس سروے بالکل مفت ہے ، عوام جعلسازوں سے محتاط رہیں، ثانیہ نشتر

Spread the love

احساس سروے مفت ہے

تحصیل ساہیوال(صرف اردو آن لائن نیوز) معاون خصوصی ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے

کہا ہے کہ احساس کفالت پروگرام کی ٹیمیں گھرگھر سروے کررہی ہیں ، احساس

سروے الکل مفت ہے ، عوام جعلسازوں سے محتاط رہیں۔ خصوصی ڈاکٹر ثانیہ

نشتر نے سرگودھا میں احساس کفالت پروگرام کا جائزہ لیا، اس موقع پر ثانیہ نشتر

نے کہا کہ احساس کفالت پروگرام سے لاکھوں افرادمستفیدہورہے ہیں، حکومتی

ایجنڈا ملک سے بے روزگاری کا خاتمہ ہے۔معاون خصوصی نے کہا کہ احساس

کفالت پروگرام کی ٹیمیں گھر گھر سروے کر رہی ہیں، سروے نئے ماڈل کے

ذریعے اور جدید طریقے سے کر رہے ہیں، احساس سروے بالکل مفت ہے،عوام

جعلسازوں سے محتاط رہیں۔ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے کہا کہ ڈیجیٹل طریقے سے عوام

کے کوائف لیے جارہے ہیں، پورے پاکستان میں 70 فیصد سروے ہوچکا ہے،

خصوصی افراد نادرا سے خصوصی کارڈ بنوائیں۔معاون خصوصی نے کہا کہ

وزیراعظم کی ہدایت ہے احساس پروگرام شفاف ہوناچاہیے، اساتذہ گھر پر آکرمفت

سروے کریں گے،ایک پیسہ نہیں لیا جائے گا ، سروے ڈیجیٹل ہوگا، کوئی بھی

فارم نہیں۔انھوں نے عوام کو خبردار کیا کہ احساس سروے سے متعلق کوئی بھی

میسج نہیں کیا جائے گا، سروے سے متعلق فیس بک،واٹس ایپ پرکوئی میسج آئے

تو وہ جعلی ہے، سروے سے کوئی بھی فارم ملے تو وہ جعلی ہے، کوائف نہ

بھریں۔
احساس سروے مفت ہے

ڈاکٹر وحید قریشی بطور محقق

قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں