اداکار حبیب 5ویں برسی 49

سینئر اداکار حبیب کی 5ویں برسی آج منائی جائے گی

Spread the love

لاہور(صرف اردو آن لائن نیوز) اداکار حبیب 5ویں برسی

فلم انڈسٹری کے سینئر اداکار حبیب کی 5ویں برسی آج ( جمعرات) کے روز منائی

جائے گی ۔اداکارہ حبیب کا اصل نام حبیب الرحمان تھا، ان کا شمار فلم کے تعلیم

یافتہ فنکاروں میں ہوتا تھا۔ انہوں نے گورنمنٹ کالج لاہور سے ایم اے انگلش بعد

ازاں اردو اور فارسی میں ایم اے کیا۔ وہ ایریگیشن اور بعدازاں سول ایوی ایشن میں

بھی ملازم رہے۔ وہ حادثاتی طور پر فلم انڈسٹری میں آئے لیکن انہیںبہت جلد

کامیابی ملی تو انہوں نے اسے مستقل پروفیشن بنالیا۔1956 میں حبیب اپنے چند

دوستوں کے ہمراہ فلم کی شوٹنگ دیکھنے گئے جہاں ہدایتکار لقمان اپنی فلم لخت

جگر کی شوٹنگ میں مصروف تھے، لقمان نے انہیںدیکھ کر مختصر کردار میں

اسی فلم میں کاسٹ کیا اور انہیںپہلے ہی سین میں ملکہ ترنم نور جہاں کے ساتھ کام

کا موقع ملا۔ اس کے بعد انہیںنذیر اجمیری کی فلم شہرت میں کاسٹ کرلیا گیا اور

یوں ان کا فلمی سفر شروع ہوگیا۔فلم شہرت کے بعد انہیںمسعود پرویز کی فلم

زہرعشق میں کاسٹ کیا گیا جس میں انہیںمسرت نذیر کے مقابل کام کا موقع ملا اور

فلم سپرہٹ ہونے سے انہیںفلم انڈسٹری میں جگہ بنانے کا موقع مل گیا۔ ان کی

کامیاب فلموں میں آدمی، گمراہ، کالاپانی، ایاز، ماں کے آنسو، اولاد، غزالہ، وقت،

دیوداس، سازش، شکریہ، آخری دا ئواور پردیس شامل ہیں۔حبیب نے بہت سی

پنجابی فلموں میں بھی کام کیا۔ ان فلموں میں موج میلہ، بابل دا ویہڑہ، میلہ دو دن دا،

لنگوٹیا، بازی جت لئی، رنگو جٹ، ات خدا داویر، پیار نہ منے ہار، چن چودہویں

دا، ٹیکسی ڈرائیور، خلیفہ، دومٹیاراں، مکھڑا چن ورگا اور چن شیر قابل ذکر ہیں

جبکہ انہوں نے دو سندھی فلمیں پروڈیوس اور ڈائریکٹ بھی کیں۔اداکار حبیب

مختصر علالت کے بعد 25 فروری 2016 کو جہان فانی سے کوچ کر گئے تھے ۔

اداکار حبیب 5ویں برسی

ڈاکٹر وحید قریشی بطور محقق

قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں