43

باپ نے غیرت کے نام پر بیٹی کو قتل کر دیا ،آشنا زخمی

Spread the love

غیرت کے نام پر

لاہور(صرف اردو آن لائن نیوز) صوبائی دارالحکومت کے علاقہ شالیمار میں باپ

نے مبینہ طور پر غیرت کے نام پر اپنی بیٹی کو قتل کر دیا جبکہ آشنا فائرنگ کی

زد میں آکر شدید زخمی ہو گیا ، پولیس نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرنے

کے بعد قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا ۔ بتایا گیا ہے کہ شالیمار کے علاقے

میںاکرم نامی شخص نے اپنی بیٹی شہناز بی بی کو مبینہ طو رپر زبیر نامی شخص

کے ساتھ دیکھ کر اس پر فائرنگ کر دی جس سے شہناز بی بی موقع پر ہی دم توڑ

گئی جبکہ زبیر شدید زخمی ہو گیا ۔ اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی جس

نے زخمی اکرم کو ہسپتال منتقل کر دیا جبکہ جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرنے

کے بعد لاش کو مردہ خانے منتقل کر دیا گیا۔ پولیس نے ملزم والد اکرم کو گرفتار

کر لیا ہے جبکہ مقتولہ شہناز کی والدہ شمیم اختر کی مدعیت میں مقدمہ بھی درج

کر لیا گیا ۔،پولیس نے ملزم والد اکرم کو گرفتار کر لیا ہے جبکہ مقتولہ شہناز کی

والدہ شمیم اختر کی مدعیت میں مقدمہ بھی درج کر لیا گیا ۔

ڈاکٹر وحید قریشی بطور محقق

قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں