آج کا دن 61

آج کا دن کیسا رہے گا

Spread the love

آج کا دن

برج حمل ، سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل

روحانی حوالے سے بے حد کمزور ہیں۔ نماز پر توجہ نہ دینا ناکامی کی وجہ بھی ہو سکتی ہے اور فضول کے کام آپ کو ایک اچھے وقت سے محروم کئے ہوئے ہیں۔ واپسی اختیار کریں۔

برج ثور، سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی

آپ کے لئے ان معاملات سے دور رہنے کا مشورہ ہے، جن میں کسی بھی خطرے کا تھوڑا سا بھی شک ہو اور اپنے دوستوں سے بھی کوئی خاص فائدہ ملنے کا بالکل بھی امکان نہیں۔

برج جوزہ، سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون

جن لوگوں نے اپنے گھریلو معاملات اور خانگی مسائل پر غصہ سے کام لیا۔ وہ مشکل میں آ سکتے ہیں۔ سارے کام میں صبر و تحمل سے کرنے اور حکمت عملی کے ساتھ چلنے کی اشد ضرورت ہے۔

برج سرطان، سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی

جو لوگ خود کو حالات کے رحم و کرم پر چھوڑ چکے ہیں وہ غلطی پر ہیں۔ اللہ پاک پر بھروسہ رکھیں ، وہ اپنے بندے کے گمان کے ساتھ ہے۔ اس سے صرف اچھے کا ہی گمان کریں۔

برج اسد، سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست

آپ کی تھوڑی سی لاپرواہی بنے بنائے کام کو خراب کر سکتے ہیں۔ اس لئے تمام حالات پر اچھی طرح چھا جائیں تو صورت حال کا نقشہ ہی بدل جائے گا۔ آج اچھا دن ہو سکتا ہے۔

برج سنبلہ ، سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر

آپ کے لئے کوئی بھی کام اللہ نے چاہا تو آج مشکل نہیں ہوگا۔ اپنے مقصد کی جانب قدم اٹھائیں۔ کامیابی مل سکتی ہے اور مالی معاملات میں بھی بہتری آ رہی ہے، ان شاءاللہ

برج میزان ، سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر

دوسروں کے معاملات سے دور رہیں تو بہتر ہے۔ اس وقت لینے کے دینے پڑ جائیں گے، اگر باز نا آئے تو۔ آج کا دن بڑا اچھا ہے۔ آپ کے لئے صرف روزگار میں محنت مانگ رہا ہے۔

برج عقرب ، سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر

روزانہ کے حساب سے صدقے کا عمل بھی جاری رکھیں، تاکہ زحل کی نحوست آپ کو تنگ نہ کر سکے۔ اس وقت حالات تھوڑے سے آزمائشی ہیں۔ بہت سنبھل کر چلنا ضروری ہے۔ آپ کے لئے۔

برج قوس ، سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر

آپ نے اپنی منزل پر ہی سفر کرنا ہے۔ بار بار راستہ کیوں بدل کر خود کو مشکل میں ڈال رہے ہیں۔ ایسا نہ کریں اور اس دل کو خاص طور پر لگام ڈالنے کی اشد ضرورت بھی ہے۔

برج جدی ، سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری

آج کا دن اہم ہے اور آپ کو اپنوں سے ناراضگی ختم کرنے میں بھی مددگار ہو سکتا ہے اور جس بھی شخص نے درمیان میں غلط فہمی پیدا کی تھی، وہ بھی اوپن ہو سکتا ہے۔

برج دلو ، سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری

دل اور نیت صاف ہے تو روزانہ ہی غیبی قسم کی مدد کا سامنا رہے گا۔ آپ جس بھی کام کو مشکل سمجھ رہے تھے۔ وہ آسان ہو جائے گا اور بند راستے بھی کھلنے کا امکان ہے۔

برج حوت ، سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ

آج کافی دنوں کے بعد صورت حال بحکم اللہ آپ کے حق میں بہتر ہونا شروع ہوئی ہے۔ آپ کی اب اللہ نے چاہا تو کافی تکلیفیں بھی ختم ہوں گی اور عزت میں اضافہ بھی متوقع ہے۔

آج کا دن

ڈاکٹر وحید قریشی بطور محقق

قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں