17

وفاق میں ہیلتھ ورکرز کی ویکسی نیشن سست روی کا شکار

Spread the love

ہیلتھ ورکرز ویکسی نیشن

اسلام آباد (صرف اردو آن لائن نیوز)وزارت صحت نے وفاق میں ہیلتھ ورکرز کی

ویکسی نیشن پرعدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے

ویکسی نیشن کی شرح غیر تسلی بخش قرار دیدی۔تفصیلات کے مطابق وزارت

صحت نے وفاق میں ہیلتھ ورکرز کی ویکسی نیشن پراظہارعدم اطمینان کرتے

ہوئے اسلام آباد کے سرکاری و نجی اسپتال اور لیبز کو مراسلہ جاری کردیا ہے۔

وزارت صحت کی جانب سے مراسلے میں کہا کہ فرنٹ لائن ہیلتھ ورکرز کی

ویکسی نیشن کی شرح غیر تسلی بخش ہے، اسلام آباد میں ہیلتھ ورکرز کی ویکسی

نیشن سست روی کا شکار ہے، نصف فرنٹ لائن ہیلتھ ورکرزکی ویکسی نیشن نہیں

ہوسکی۔مراسلے میں کہا گیا کہ احکامات کے باوجود اسلام آباد میں ویکسی نیشن

شرح میں بہتری نہیں آئی، پہلے فیزمیں وفاق کے8 ہزارفرنٹ لائن ورکرز کی

رجسٹریشن ہوئی، جس میں سے صرف 3200فرنٹ لائن ہیلتھ ورکرز کی ویکسی

نیشن ہوسکی ہے۔وزارت صحت کے مطابق اسلام آباد میں کورونا ویکسی نیشن

کاؤنٹر7دن فعال رہتے ہیں، فرنٹ لائن ہیلتھ ورکرز کی ویکسینیشن وقت کی

ضرورت ہے، سرکاری، نجی ہسپتال، لیب عملے کی ترجیحاً ویکسی نیشن کرائیں۔

مراسلے میں کہا گیا کہ مارچ میں کوروناویکسی نیشن کیدوسرے فیز کاآغازہوگا،

اسلام آباد میں ویکسی نیشن کیلئے حوصلہ افزائی کی جائے۔

ڈاکٹر وحید قریشی بطور محقق

قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

کیٹاگری میں : Uncategorised

اپنا تبصرہ بھیجیں