کورونا ویکسین 29 ہلاک 27

امریکی کمپنی فائزر،جرمن کمپنی بائیونٹک کی ویکسین کرونا کے خلاف کامیاب

Spread the love

امریکی کمپنی فائزر

تل ابیب(صرف اردو آن لائن نیوز) دنیا میں اس وقت کرونا وبا کی روک تھام کے

لیے کئی طبی کمپنیوں نے ویکسین تیار کی ہے۔ ان میں بعض زیادہ موثر اور فعال

ثابت ہونے کی تصدیق بھی کی گئی ہے۔امریکی کمپنی فائزاور جرمن بائیونٹک

کمپنیوں کی ویکسین کرونا وبا کے خلاف موثر ثابت ہوئی ہے۔میڈیارپورٹس کے

مطابق اسرائیل میں ایک سائنسی مطالعے کے دوران انکشاف کیا گیا کہ فائزر ،

بائیونٹک کے فارمولے کے تحت تیار کی گئی ویکسین غیرمعمولی طور پر موثر

رہی ہے۔فائزر ۔ بلومبرگ فارمولہ کافی کامیاب رہا ہے۔ اسرائیل میں 20 دسمبر

سے کرونا ویکسین لگانے کا عمل جاری ہے۔ یہ ویکسین شہریوں میں کرونا وبا

کے خلاف قوت مدافعت بڑھانے اور شہریوں کی جانوں کے تحفظ کے لیے کافی

موثر ثابت ہوئی ہے۔رپورٹ میں کہا گیا کہ یہ ویکسین 89 اعشاریہ 4 فی صد فعال

ثابت ہوئی ہے۔ اس تحقیق کے نتائج میں نے اشارہ کیا کہ یہ ویکسین لیبارٹری سے

تصدیق شدہ ہے اور انفیکشن کی روک تھام میں 89.4 فیصد موثر رہی ہے۔ ٹویٹر

پلیٹ فارم پر ایک ٹویٹ میں شائع ہونے والے ڈرافٹ کی ایک نقل کی تصدیق ایک

باخبر شخص نے کی ، جس میں بتایا گیا ہے کہ فائزر اور بائیونٹک نے وبا کی

روک تھام میں فعال کردار ادا کیا۔ دونوں کمپنیوںنے اسرائیلی وزارت صحت کے

ساتھ بھرپور تعاون کیا۔

امریکی کمپنی فائزر

ڈاکٹر وحید قریشی بطور محقق

قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں