کورونا 16 جاں بحق
اسلام آباد (صرف اردو آن لائن نیوز) ملک بھر میں کورونا وائرس سے مزید 16
افراد جاں بحق ہوگئے جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 12ہزار 617
ہوگئی،جبکہ گذشتہ 24گھنٹوں کے دور ا ن ایک ہزار 160نئے کیسز رپورٹ ہونے
سے ملک میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 5 لاکھ 72 ہزار 334
ہوگئی۔ پیر کو نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعد ادوشمار کے مطابق
وباء کے آغاز سے گذشتہ روز تک پنجاب میں ایک لاکھ 67 ہزار 819، سندھ میں
2 لاکھ 56 ہزار 220، خیبر پختونخوا میں 71 ہزار 43، بلوچستان میں 18 ہزار
988، گلگت بلتستان میں 4 ہزار 951، اسلام آباد میں 43 ہزار 485 جبکہ آزاد
کشمیر میں 9 ہزار 828 کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں، ملک بھر میں اب تک 87
لاکھ 18 ہز ا ر 555 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 5 لاکھ 35 ہزار 491
مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ ایک ہزار 605 مریضوں کی حالت تشویشناک
ہے۔کورونا وبا کے شروع ہونے سے اب تک مرنیوالوں کی تعداد 12 ہزار 617
ہوگئی، پنجاب میں 5 ہزار 208، سندھ میں 4 ہزار 292، خیبر پختونخوا میں 2
ہزار 36، اسلام آباد میں 492، بلو چستا ن میں 199، گلگت بلتستان میں 102 اور
آزاد کشمیر میں 288 افرادشامل ہیں ۔
کورونا 16 جاں بحق
قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں