آج کا دن 42

آج کا دن کیسا رہے گا

Spread the love

آج کا دن

حمل
مالی لحاظ سے کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے اور سمجھ میں نہیں آ رہا کہ کیا جائے۔ ان حالات میں آپ کو استخارے کا مشورہ ہے، تاکہ جو رکاوٹ تنگ کر رہی ہے،اس کا ازالہ کیا جا سکے۔ اس وقت سستی دکھانا ٹھیک نہیں ہے۔ تھوڑی سی محنت کریں تو نتائج آپ کے سامنے ہوں گے۔ ان معاملات کو بھی ٹھیک کرنا ہوگا جو آپ کی غلطی کی وجہ سے خراب ہو گئے ہیں۔
ثور
نماز سے دوری، فضول کے کاموں میں دلچسپی اور دل لگی جیسے معاملات کی وجہ سے آپ پریشانیوں اور رکاوٹوں کا شکار چلے آ رہے ہیں۔ جب تک ان کو درست نہیں کریں گے، حالات ٹھیک نہیں ہوں گے۔ خاص طور پر اپنے دل کو قابو میں رکھیں، دوسروں سے ضرورت سے زیادہ جذباتی پن ٹھیک نہیں ہے۔ اس وقت ایسا کرنا خود کو بدنامی میں ڈالنے والی بات ہے۔
جوزہ
آپ جن مشکلات کا شکار ہیں، اب ان شاء اﷲ اس میں سے نکلنے کے مواقع ملیں گے ،قدرتی اسباب پیدا ہو سکتے ہیں، اس میں سب سے بڑا کردار آپ کی نیت کا ہے۔ نیت میں اگر فتور برقرار رہا تو پھر ستارے بھی کچھ نہیں کر سکیں گے، کچھ بندش جیسی صورت حال کا سامنا بھی ہو سکتا ہے، جس کی وجہ سے آپ کو مختلف قسم کی رکاوٹوں کا سامنا ہو سکتا ہے۔ صدقہ دیں اور نظر اتاریں۔
سرطان
آپ دل لگی جیسے معاملات کو چھوڑنے پر تیار نہیں اور ان دنوں اپنی ایک ضد میں ہیں۔ جو کسی کام کو آگے بڑھنے نہیں دے رہی، جو لوگ اپنی اس عادت کو چھوڑ کر اپنی سطح سے نیچے آکر بات کریں گے اور رشتے بچانے کے لئے اپنی عادتیں بدل ڈالیں گے، وہ وہی لوگ کامیاب ہیں۔ آپ کو فوری طور پر توبہ کرنے کی ضرورت ہے، واپسی کا دروازہ تو میرے اﷲ نے ہر وقت کھلا رکھا ہے۔
اسد
کاروباری حوالے سے پچھلے دنوں جن مشکلات کا سامنا رہا ہے، ان شاء اﷲ اب اس میں بہتری کا امکان پیدا ہو گیا ہے اور شائد آپ کو کچھ چانس بھی ملیں۔ کوئی آفر ملے تو اسے ہاتھوں سے مت جانے دیں ۔ اپنی محنت اور لگن سے حالات بدل سکتے ہیں۔ اﷲ تعالیٰ اس وقت ہی ساتھ دیں گے ، جب آپ اچھے کی طرف پیش رفت کریں گے۔ یہ ہفتہ رشتے کے انتظار میں بیٹھے افراد کے لئے بہتری لا سکتا ہے۔
سنبلہ
آپ کی ایک پرانی پریشانی اپنے خاتمے کے قریب ہے، ان شاء اﷲ اب آپ کو روزگار کے حوالے سے بہتری مل سکتی ہے اور حالات میں غیر معمولی تبدیلی بہت کچھ دے سکتی ہے۔ یہ بات تو بحکم اﷲ طے ہے کہ اب حالات میں بڑی اہم تبدیلی آپ کی زندگی کے رنگ ہی بدل کر رکھ دے گی اور آپ اس سطح پر ہرگز نہیں رہیں گے، جہاں پر پہلے تھے۔ اس میں نوکری سے لے کر گھر بھی شامل ہو سکتا ہے۔
میزان
صحت کا صدقہ دینے کی اشد ضرورت ہے۔ اپنا بھی اور اپنے گھر والوں کا بھی۔ جو لوگ عرصہء دراز سے بے روزگار تھے، ان شاء اﷲ اب ان کے لئے خوشخبری ہے۔ ان دنوں آپ جن مشکلات کو برداشت کر رہے تھے، وہ ضرور ختم ہوں گی ۔آپ کو اپنے غصے پر قابو رکھنا ہے اور جو رشتے ٹوٹنے سے بچ گئے ہیں۔ ان کو بچا کر رکھیں اور جو بات معلوم ہے کسی کے بارے میں، اس کا اظہار مت کریں۔
عقرب
کچھ نہ کچھ گڑ بڑ ہے۔ استخارہ کر لیں تو زیادہ بہتر ہے ۔آپ تمام ایسے کاموں سے دور ہو جائیں، جس میں رسک دکھائی دیتا ہو، جو لوگ شرارتوں میں لگے ہوئے ہیں، وہ خود اس میں پھنس سکتے ہیں۔ اب سنجیدہ ہونے کا وقت آ گیا ہے، اگر اس کو بھی ضائع کر دیا تو پھر بہت عرصہ انتظار کرنا پڑ سکتا ہے۔ اس وقت مخالفت والا خانہ بھی کھلا دکھائی دے رہا ہے۔
قوس
آپ جو چاہتے ہیں، وہ ہو جائے گا، مگر بحکم اﷲ، آپ دعا کریں، اﷲ قادر ہے ہر چیز پر اور پھر آپ نے بھی اب خود کو بدلنا ہے تو پھر حالات بھی بدل جائیں گے۔ اس وقت تو ستاروں کی چال کافی حد تک آپ کے حق میں جا رہی ہے، اس سے فائدہ اٹھانا آپ کا کام ہے کہ کس حکمت عملی کے ساتھ قدم اٹھاتے ہیں۔ خواہش مند افراد کی مالی ضرورت پوری ہونے کی امید ہے۔
جدی
نوکری میں تبدیلی کا امکان اور نوکری تلاش کرنے والوں کے لئے خوشخبری ہے۔ حالات میں غیر متوقع تبدیلی کا امکان بھی ہے۔ ان شاء اﷲ اب کچھ اچھا ہی ہونے والا ہے ،مخالفین دوست بن سکتے ہیں۔ دوست مخالف بن سکتے ہیں ۔خانگی امور میں کشیدگی کا امکان ہے۔ آپ کی سابقہ ساری محنت بے کار جا رہی ہے۔ آپ کو اپنی محنت کا صلہ تو کیا ملتا،اُلٹا آپ پر الزام لگنے کا اندیشہ بھی ہے۔
دلو
محبت میں ناکامی کا اندیشہ اور بنی بنائی بات کے بگڑنے کا خطرہ ہے،جو کبھی دوست تھا یا اپنا تھا، وہ دھوکا دے سکتا ہے، اس لئے پورے ہفتے ہی ہوشیار رہنے کی اشد ضرورت ہے۔ اولاد پر بھی گہری نظر رکھنے کا مشورہ ہے، ان کے ہر معاملے میں اگر لاپروائی کی تو آپ کی اپنی پوزیشن ان کے سامنے بے حد کمزور ہو جانے کا خطرہ ہے اور وہ من مانی پر بھی اُتر سکتے ہیں۔ آگے آپ سمجھدار ہیں۔
حوت
اچھے سے بُرا بننے کی بالکل ضرورت نہیں ہے، جس قدر ممکن ہو خاموشی اختیار کریں اور گھبرانے کی بجائے اپنے سارے معاملات اﷲ تعالیٰ پاک پرچھوڑ دیں، وہ جو کرتا ہے اچھا ہی کرتا ہے۔ اگر آپ نے خود سے کوئی قدم اٹھانے کی کوشش کی تو اس میں نقصان کا اندیشہ ہے۔ اس وقت مطلب پرست لوگ آپ کے قریب ہیں، ان کی ایک ایک بات پر گہری نظر رکھیں، اعتبار نہ کریں۔

آج کا دن, آج کا دن

ڈاکٹر وحید قریشی بطور محقق

قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں